اس مرنے والے کی طرف سے حج کرنا کہ جس نے حج کی منت مانی ہو۔

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ فَمَاتَتْ فَأَتَی أَخُوهَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ أَرَأَيْتَ لَوْ کَانَ عَلَی أُخْتِکَ دَيْنٌ أَکُنْتَ قَاضِيَهُ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَاقْضُوا اللَّهَ فَهُوَ أَحَقُّ بِالْوَفَائِ-
محمد بن بشار، محمد، شعبة، ابوبشر، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ایک خاتون نے منت مانی کہ وہ حج کرے گی لیکن اس کا انتقال ہوگیا۔ اس خاتون کا بھائی خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا اور اس کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم غور کرو کہ اگر تمہاری بہن کے ذمہ کسی قسم کا قرض ہوتا تو کیا تم وہ قرضہ ادا کرتے۔ اس نے جواب دیا جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پھر خداوند قدوس کا قرض ادا کرنا اس سے زیادہ ادا کرنا ضروری ہے۔
It was narrated from Ibn ‘Abbas that a woman vowed to perform Hajj but she died. Her brother came to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and asked him about that, he said: ‘Do you think that if your sister owed a debt you would pay it off?’ He said: ‘Yes.’ He said: ‘Then fulfill the right of Allah, for He is more deserving that His rights should be fulfilled.” (Sahih)