اس قسم کے گھوڑوں کے بارے میں کہ جس کے تین پاں سفید اور ایک پاں دوسرے رنگ کا ہو

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح وَأَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَکْرَهُ الشِّکَالَ مِنْ الْخَيْلِ وَاللَّفْظُ لِإِسْمَعِيلَ-
اسحاق بن ابراہیم، محمد بن جعفر، شعبہ ، ح، اسماعیل بن مسعود، بشر، شعبہ، عبداللہ بن یزید، ابوزرعہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس قسم کے گھوڑے پسند نہیں فرماتے تھے کہ جس کے تین پاؤں سفید اور ایک کسی دوسرے رنگ کا ہو یا ایک سفید اور تین دوسرے رنگ کے ہوں۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمused to dislike the Shikal among horses. (Sahih) Abu ‘Abdur-Rahman (An-Nasa’i) said: The Shikal among horses is when three of its feet have white markings and one of them does not, or three of them are not and one of them has white markings. And Ash-Shikal (hobbled) is not used except in the case of feet, not hands.
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنِي سَلْمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَرِهَ الشِّکَالَ مِنْ الْخَيْلِ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ الشِّکَالُ مِنْ الْخَيْلِ أَنْ تَکُونَ ثَلَاثُ قَوَائِمَ مُحَجَّلَةً وَوَاحِدَةٌ مُطْلَقَةً أَوْ تَکُونَ الثَّلَاثَةُ مُطْلَقَةً وَرِجْلٌ مُحَجَّلَةً وَلَيْسَ يَکُونُ الشِّکَالُ إِلَّا فِي رِجْلٍ وَلَا يَکُونُ فِي الْيَدِ-
محمد بن بشار، یحیی، سفیان، سلم بن عبدالرحمن، ابوزرعہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شکال گھوڑا پسند نہیں فرماتے تھے امام نسائی فرماتے ہیں کہ شکال اس گھوڑے کو کہتے ہیں جس کے تین پاؤں سفید ہوں اور چوتھا نہ ہو یا ایک پاؤں سفید ہو اور باقی تین پاؤں سفید نہ ہوں نیز شکال ہمیشہ پاؤں میں ہوتا ہے ہاتھ میں نہیں ہوتا ہے۔
It was narrated from Salim, from his father, that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Omens are only in three things: A woman, a horse or a house.” (Sahih)