اس اختلاف کا تذکرہ جو کہ زہری پر اس خبر میں نقل کیا گیا ہے

أَخْبَرَنِي مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُمَرُ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ قَالَ و أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ أَنْبَأَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أُعْمِرَ عُمْرَی فَهِيَ لَهُ وَلِعَقِبِهِ يَرِثُهَا مَنْ يَرِثُهُ مِنْ عَقِبِهِ-
محمود بن خالد، عمر، اوزاعی، ابن شہاب، عمرو بن عثمان، بقیة بن ولید، اوزاعی، حضرت زہری، عروہ، حضرت جابر سے روایت کیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس شخص نے کسی کے واسطے عمریٰ کیا تو وہ شئی اس شخص کی ہوگی اور اس کے بعد اس کے ورثاء کی ہے جو کہ اس کے پیچھے رہ گئے ہیں۔
Al-Awza’i narrated from Az Zuhri, from ‘Urwah, from Jabir, who said: “The Messenger of Allah said: ‘Whoever is given something on the basis of ‘Umra, it belongs to him and to his descendents, and is inherited by those who inherit from him.” (Sahlh)
أَخْبَرَنَا عِيسَی بْنُ مُسَاوِرٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعُمْرَی لِمَنْ أُعْمِرَهَا هِيَ لَهُ وَلِعَقِبِهِ يَرِثُهَا مَنْ يَرِثُهُ مِنْ عَقِبِهِ-
عیسی بن مساور، ولید، ابوعمرو، ابن شہاب، ابوسلمہ، حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا عمریٰ اس شخص کے واسطے ہے کہ جس کے واسطے عمریٰ کیا گیا اور اس کے پہلے لوگوں کے واسطے وارث اس عمریٰ کا وہ ہے جو کہ وارث اس کے مال کا ہوگا اس کے مرنے کے بعد۔
(A different chain) from Abu ‘Amr, from Ibn Shihab, from Abu Salamah, from Jabir, who said: “The Messenger of Allah said: “Umra (a lifelong gift) belongs to the one to whom it was given; it belongs to him and to his heirs, and is inherited by those among his descendents who inherit from him.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَعْلَبَکِّيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ وَأَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعُمْرَی لِمَنْ أُعْمِرَهَا هِيَ لَهُ وَلِعَقِبِهِ يَرِثُهَا مَنْ يَرِثُهُ مِنْ عَقِبِهِ-
محمد بن ہاشم بعلبکی، ولید، اوزاعی، زہری، عروة وابی سلمة، حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا عمریٰ اس شخص کے واسطے ہے کہ جس کے واسطے عمریٰ کیا گیا ہے اور عمریٰ میں سے جو شئی اس کو ملی ہے وہ اس کی ہے اور اس کے بعد اس کی ہے جو وارث پیچھے رہ جائے گا اور جو شخص اس کے مال کا وارث ہوگا وہ ہی شخص اس عمریٰ کا بھی وارث ہے۔
(A different chain) from Al Awza’i, from Az-Zuhrl, from ‘Urwah and Abu Salamah, from Jabir, who said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Umra (a lifelong gift) belongs to the one to whom it was given; it belongs to him and to his descendents, and is inherited by those who inherit from him.” (Sahih)
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ الدِّمَشْقِيُّ عَنْ أَبِي عُمَرَ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَيُّمَا رَجُلٍ أَعْمَرَ رَجُلًا عُمْرَی لَهُ وَلِعَقِبِهِ فَهِيَ لَهُ وَلِمَنْ يَرِثُهُ مِنْ عَقِبِهِ مَوْرُوثَةٌ-
محمد بن عبداللہ بن عبدالرحیم، عمرو بن ابی سلمہ دمشقی، ابوعمر صنعانی، ہشام بن عروة، عروة، حضرت عبداللہ بن زبیر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی شخص کو عمریٰ میں کوئی چیز دے اس کے پیچھے رہنے والے کو تو وہ بخشش میں آئی ہوئی شئی اس کی ملکیت ہے کہ جس کو مالک نے دی اور پھر اس کی ہے جو شخص اس عطیہ کے وصول کرنے والے کا ہوگا ۔
It was narrated from Hisham bin ‘Urwah, from his father, from ‘Abdullah bin Az-Zubair, that the Messenger of Allah said: “Any man who gives a lifelong gift to another man, it belongs to him (the recipient) and to his descendents, and to those who inherit from him.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ أَعْمَرَ رَجُلًا عُمْرَی لَهُ وَلِعَقِبِهِ فَقَدْ قَطَعَ قَوْلُهُ حَقَّهُ وَهِيَ لِمَنْ أُعْمِرَ وَلِعَقِبِهِ-
قتیبہ بن سعید، لیث، ابن شہاب، ابوسلمہ، حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس شخص نے عمریٰ میں اپنی شئی دی کسی دوسرے شخص کو اور اس کے ورثوں کو اس نے اپنی گفتگو سے اپنے حق کو مٹایا اس کے کہنے سے وہ شئی اس کی ہوگی اور اس کے پہلے لوگوں کی۔
Al-Laith narrated from Ibn Shihab, from Abu Salamah bin ‘Abdur-Rahman, from Jabir, who said: “I heard the Messenger of Allah say: ‘Whoever gives a life long gift to a man, it belongs to him and to his heirs; his words (when he gave the gift) put an end to his rights over it, and it belongs to the one to whom it was given on the basis of ‘Umra, and to his heirs.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْکِينٍ قِرَائَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَيُّمَا رَجُلٍ أُعْمِرَ عُمْرَی لَهُ وَلِعَقِبِهِ فَإِنَّهَا لِلَّذِي يُعْطَاهَا لَا تَرْجِعُ إِلَی الَّذِي أَعْطَاهَا لِأَنَّهُ أَعْطَی عَطَائً وَقَعَتْ فِيهِ الْمَوَارِيثُ-
محمد بن سلمة و حارث بن مسکین، ابن قاسم، مالک، ابن شہاب، ابوسلمہ، حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص کسی کے واسطے عمریٰ کرے اور اس کے پیچھے رہنے والوں کے واسطے یعنی اس کے ورثاء کے واسطے البتہ اس دی ہوئی شئی کا مالک ہو جاتا ہے وہ لینے والا شخص واپس نہیں لے سکتا اور وہ چیز دینے والے کی طرف واپس نہیں ہو سکتی کیونکہ اس نے ایسی شئی کا عطیہ کیا ہے کہ اس میں لینے والے ورثہ کی وراثت ہوگی۔
Malik narrated from Ibn Shihab, from Abu Salamah, from Jabir that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Any man who is given a gift on the basis of ‘Umra, it elogS to him and to his descefldents. It belongs to the one to whom he gave it, and it cannot be taken back by the one who gave it, because he has given a gift, and it comes to the heirs of the one to whom it was given.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ بَکَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ جَابِرًا أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَی أَنَّهُ مَنْ أَعْمَرَ رَجُلًا عُمْرَی لَهُ وَلِعَقِبِهِ فَإِنَّهَا لِلَّذِي أُعْمِرَهَا يَرِثُهَا مِنْ صَاحِبِهَا الَّذِي أَعْطَاهَا مَا وَقَعَ مِنْ مَوَارِيثِ اللَّهِ وَحَقِّهِ-
عمران بن بکار، ابوالیمان، شعیب، زہری، ابوسلمہ بن عبدالرحمن ، حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا جس شخص نے کسی شئی کو دیا کسی کو کچھ عمریٰ کے طور سے اور مالک بنا دیا اس کو اور پچھلے ورثاء کو اس عمریٰ کا تو مالک ہوگیا وہ آدمی اس چیز کا اب اس کے وارث اللہ کے مقرر کیے ہوئے حصوں کو اس عمریٰ کو لے لیں گے اور دینے والے کو کچھ نہ ملے گا۔
Shua’ib narrated from Az Zuhri, who said: “Abu Salamah bin ‘Abdur-Rahman narrated to me, that Jabir told him: ‘The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ruled that whoever gives a lifelong gift to a man, it belongs to him and to his heirs. It belongs to the one to whom it was given, on the basis of ‘Umra. It will be inherited from its recipient according to Allah’s (injunctions on) inheritance and its rights.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ عَنْ ابْنِ أَبِي فُدَيْکٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَی فِيمَنْ أُعْمِرَ عُمْرَی لَهُ وَلِعَقِبِهِ فَهِيَ لَهُ بَتْلَةٌ لَا يَجُوزُ لِلْمُعْطِي مِنْهَا شَرْطٌ وَلَا ثُنْيَا قَالَ أَبُو سَلَمَةَ لِأَنَّهُ أَعْطَی عَطَائً وَقَعَتْ فِيهِ الْمَوَارِيثُ فَقَطَعَتْ الْمَوَارِيثُ شَرْطَهُ-
محمد بن عبداللہ بن عبدالحکم، ابن ابی فدیک، ابن ابی ذئب، ابن شہاب، ابوسلمہ، حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آدمی کے مقدمہ میں جس نے عمریٰ میں دی اپنی چیز دوسرے آدمی کو اور اس آدمی کے وارثوں کو اس کے مرنے کے بعد حکم یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ ایسی بخشش اور عطیہ ہے جو کہ دینے والے کو نہیں مل سکتا اور دینے والے کو جائز نہیں کسی قسم کی شرط لگانا اور نہ ہی اس میں کسی قسم کا استثناء کرنا درست ہے۔ حضرت ابوسلمہ فرماتے ہیں کہ مذکورہ عطیہ اس وجہ سے واپس نہیں ہو سکتا کہ اس دینے والے شخص نے اس طریقہ سے بخشش کی ہے کہ اس میں لینے والے شخص کے ورثاء کی وراثت ثابت ہوئی ہے پھر ورثاء نے اس شرط کو منقطع کر دیا۔
Ibn AbI Dhi’b narrated from Ibn Shihab, from Abu Salamah, from Jabir, that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ruled — concerning a person who has been given a lifelong gift (‘Umra) — that it belongs to him and to his descendents: “It is undoubtedly his, and it is not permissible for the giver to stipulate any conditions or exceptions.” Abu Salamah said: “Because he gave it as a gift and thus, it is subject to the same ruling as the estate, and the condition (that it will revert to the giver on the death of recipient) has become invalid.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ سَيْفٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ أَخْبَرَهُ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَيُّمَا رَجُلٍ أَعْمَرَ رَجُلًا عُمْرَی لَهُ وَلِعَقِبِهِ قَالَ قَدْ أَعْطَيْتُکَهَا وَعَقِبَکَ مَا بَقِيَ مِنْکُمْ أَحَدٌ فَإِنَّهَا لِمَنْ أُعْطِيَهَا وَإِنَّهَا لَا تَرْجِعُ إِلَی صَاحِبِهَا مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ أَعْطَاهَا عَطَائً وَقَعَتْ فِيهِ الْمَوَارِيثُ-
ابوداؤد سلیمان بن یوسف، یعقوب، ان کے والد، صالح، ابن شہاب، ابوسلمہ، حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے کسی دوسرے کے واسطے عمریٰ کیا اور اس کے ورثاء کے واسطے عمریٰ کیے۔ (یعنی اس طرح سے کہا کہ یہ مکان وغیرہ تمام زندگی تمہارے لیے ہے اور تمہارے مرنے کے بعد تمہارے ورثاء کے لیے ہے اور اس دینے والے شخص نے کہا کہ میں نے وہ مکان یا کچھ اور شئی تمہارے پچھلے کے واسطے بخشش دی۔ جب تک کہ ان میں سے کوئی باقی رہا۔ تو اب وہ مکان اس کے واسطے ہوگیا کہ جس کو کہ اس دینے والے شخص نے بخشش کی اب وہ مکان وغیرہ دینے والے (یعنی بخشش کرنے والے کی جانب) واپس نہیں لوٹ سکتا ہے کیونکہ اس دینے والے (یعنی ہبہ کرنے والے نے اس طریقہ سے ہبہ کیا ہے کہ اس میں ورثاء کے لیے وراثت قائم ہو گئی۔ یعنی تمام زندگی اس کے واسطے کہ جس کو دیا ہے اور اس کی موت کے بعد اس کے ورثاء کے لیے دیا ہے)۔
Salib narrated from Ibn Shihab, that Abu Salamah informed him from Jabir, that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Any man who gives a lifelong gift to another man, it belongs to him (the recipient) and his descendents. He said: ‘I have given it to you and to your descendents so long as any of you are still alive.’ So it belongs to the one to whom it was given, and it cannot revert to the first owner, since he has given it as a gift, and as such, it becomes subject to the same ruling as the estate.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَی بِالْعُمْرَی أَنْ يَهَبَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ وَلِعَقِبِهِ الْهِبَةَ وَيَسْتَثْنِيَ إِنْ حَدَثَ بِکَ حَدَثٌ وَبِعَقِبِکَ فَهُوَ إِلَيَّ وَإِلَی عَقِبِي إِنَّهَا لِمَنْ أُعْطِيَهَا وَلِعَقِبِهِ-
محمد بن عبداللہ بن یزید بن ابی حبیب، ابن شہاب، ابوسلمہ، حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمریٰ سے متعلق فرمایا کہ اگر کوئی شخص کسی دوسرے کو عطیہ کرے اور اس کو اس چیز کا مالک بنا دے اور استثناء کرتے ہوئے اس طریقہ سے کہے اگر تمہارے اوپر کسی قسم کا حادثہ پیش آجائے تو وہ شئی میری ہے اور میرے بعد رہنے والوں (یعنی میرے ورثاء) کی ہے تو اس پر اور اس قسم کی شرط لگانے والوں سے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ شخص عطیہ میں دی گئی سے کا مالک ہوگیا (اور اس کے مرنے کے بعد) اس دوسرے شخص کے ورثاء مالک ہو گئے۔
Yazid bin Abi Habib narrated from Ibn Shihab, from Abu Salamah, from Jabir, that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ruled concerning ‘Umra — when a man gives a gift to another man, and his descendents, but stipulates that if something happens to you and your descendents, then it will belong to me and my descendents — “It belongs to the one to whom it was given, and to his descendents.” (Sahih)