اس اختلاف کا تذکرہ جو راویوں نے طاس کی روایت میں بیان کیا

أَخْبَرَنِي زَکَرِيَّا بْنُ يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ قَالَ حَدَّثَنَا الْمَخْزُومِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ کَالْکَلْبِ يَقِيئُ ثُمَّ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ-
زکریا بن یحی، اسحاق، مخزومی، وہیب، عبداللہ بن طاؤس، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہبہ کر کے اس کو واپس لینے والا شخص کتے کی طرح ہے جس طریقہ سے کتا قے کرتا ہے اور پھر اس کو وہ کھا لیتا ہے۔
It was narrated from ‘Abdullah bin Táwus, from his father, from Ibn ‘Abbas, that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “The one who takes back his gift, is like the dog which vomits then goes back to its vomit.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ کَالْعَائِدِ فِي قَيْئِهِ-
احمد بن حرب، ابومعاویہ، حجاج، ابی زبیر، طاؤس، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اپنے ہبہ کیے ہوئے مال کو ہبہ کرنے کے بعد واپس لینے والا شخص کتے کی عادت والا ہے جو کہ قے کرتا ہے اور پھر اس کو کھا لیتا ہے۔
It was narrated from Abu Az-Zubair, from Tawus, that Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah said: ‘The one who takes back his gift, is like the one who goes back to his vomit.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ الْأَزْرَقُ قَالَ حَدَّثَنَا بِهِ حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يُعْطِيَ الْعَطِيَّةَ فَيَرْجِعَ فِيهَا إِلَّا الْوَالِدَ فِيمَا يُعْطِي وَلَدَهُ وَمَثَلُ الَّذِي يُعْطِي الْعَطِيَّةَ فَيَرْجِعُ فِيهَا کَالْکَلْبِ يَأْکُلُ حَتَّی إِذَا شَبِعَ قَائَ ثُمَّ عَادَ فَرَجَعَ فِي قَيْئِهِ-
عبدالرحمن بن محمد بن سلام، اسحاق ازرق، حسین، عمر بن شعیب، طاؤس، حضرت ابن عمر اور حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی کے واسطے ہبہ کرنے کے بعد اس کو واپس لینا حلال نہیں فرمایا لیکن والد اپنے لڑکے کو کوئی شئی دے کر واپس لے لے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے بلکہ جائز ہے اس کو اس کے واسطے اور اس شخص کی مثال جو کہ ہبہ کرنے کے بعد اس کو واپس لیتا ہے اس کتے کی طرح ہے جو کہ قے کر کے اس کو کھا لیتا ہے جس وقت اس کا پیٹ بھر جاتا ہے تو وہ قے کر دیتا ہے اس کھائے ہوئے کی اور پھر کھا لیتا ہے اس قے کو۔
It was narrated from ‘Amr bin Shuaib, from TaWudufrom Ibn ‘Umar and Ibn ‘Abbas, that they said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘It is not permissible for anyone to give a gift then take it back, except a father with regard to what he gives to his son. The likeness of the one who gives a gift then takes it back, is that of the dog which eats then when it is full it vomits, then it goes back to its vomit.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ يَهَبُ هِبَةً ثُمَّ يَعُودُ فِيهَا إِلَّا الْوَالِدَ قَالَ طَاوُسٌ کُنْتُ أَسْمَعُ الصِّبْيَانَ يَقُولُونَ يَا عَائِدًا فِي قَيْئِهِ وَلَمْ أَشْعُرْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ ذَلِکَ مَثَلًا حَتَّی بَلَغَنَا أَنَّهُ کَانَ يَقُولُ مَثَلُ الَّذِي يَهَبُ الْهِبَةَ ثُمَّ يَعُودُ فِيهَا وَذَکَرَ کَلِمَةً مَعْنَاهَا کَمَثَلِ الْکَلْبِ يَأْکُلُ قَيْئَهُ-
عبدالحمید بن محمد، مخلد، ابن جریج، حسن بن مسلم، حضرت طاؤس سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کسی شخص کے واسطے حلال نہیں ہے کہ وہ ہبہ کرنے کے بعد اس کو لے لیکن والد کے واسطے درست ہے کہ اپنے بیٹے سے ہبہ کرنے کے بعد ہبہ کی ہوئی شئی واپس لے لے۔ حضرت طاؤس (راوی) بیان فرماتے ہیں کہ میں لڑکوں سے یہ بات سنا کرتا تھا کہ قے کر کے چاٹنے والا الخ لیکن مجھ کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مثال میں اس مثال کو بیان فرمایا تھا آخر مجھ کو معلوم ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ ہبہ کر کے اس کو واپس لینے والا شخص کتے کی طرح ہے جو کہ اپنی قے کو کھا لیتا ہے۔
It was narrated from Ibn Juraij, from Al-Hasan bin Muslim, from Tawus that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “It is not permissible for anyone to give a gift then take it back, except a father.” Tawus said: “I used to hear the boys say: ‘you who goes back to his vomit!’ But I did not realize that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم had said this as parable, until we heard that he used to say: ‘The likeness of the one who gives a gift then takes it back, is that of the dogs which eats its vomit.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ حَنْظَلَةَ أَنَّهُ سَمِعَ طَاوُسًا يَقُولُ أَخْبَرَنَا بَعْضُ مَنْ أَدْرَکَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مَثَلُ الَّذِي يَهَبُ فَيَرْجِعُ فِي هِبَتِهِ کَمَثَلِ الْکَلْبِ يَأْکُلُ فَيَقِيئُ ثُمَّ يَأْکُلُ قَيْئَهُ-
محمد بن حاتم بن نعیم، حبان، عبد اللہ، حضرت حنظلہ سے روایت ہے کہ انہوں نے یہ حدیث شریف طاؤس سے سنی اور طاؤس نقل فرماتے ہیں کہ میں نے ایسے شخص سے یہ حاصل کی کہ جس کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت حاصل ہوئی تھی اور وہ خبر اور حدیث شریف یہ ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد فرمایا اس شخص کی مثال جو کہ ہبہ کرنے کے بعد اس کو واپس لے لے اس کتے کی طرح ہے جو کہ قے کرتا ہے اور پھر اس قے کو دوبارہ کھا لیتا ہے۔
It was narrated from Hanzalah that he heard Tawcts say: “Some of those who met the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم told us that he said: ‘The likeness of the one who gives (something), then takes back his gift, is that of a dog which eats, then vomits, then eats its vomit.” (Sahih)