اذان کے وقت کی دعا

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ اللَّيْثِ عَنْ الْحُکَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ الْمُؤَذِّنَ وَأَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا غُفِرَ لَهُ ذَنْبُهُ-
قتیبہ، لیث، حکیم بن عبد اللہ، عامر بن سعد، سعد بن ابی وقاص سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص اذان کے سننے کے وقت یہ جملے کہے میں شہادت دیتا ہوں اس کی کہ خداوند قدوس کے علاوہ کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں ہے اور وہ پروردگار تنہا ہے اور اس کا کوئی بھی شریک نہیں ہے اور بلاشبہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے بندے اور بھیجے ہوئے ہیں اور میں خداوند قدوس کے پروردگار ہونے پر رضا مند ہوں اور میں راضی ہوں اسلام کے دین ہونے پر اور یہ کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رسول ہونے پر رضامند ہوں تو ایسے شخص کے تمام گناہ معاف کر دئے جائیں گے۔
It was narrated that Jabir said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Whoever says, when he hears the call to prayer: (Allah, Lord of this perfect call and the prayer to be offered, grant Muhammad the privilege (of interceding) and also the eminence, and resurrect him to the praised position that you have promised),’ will be granted my intercession on the Day of Resurrection.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ النِّدَائَ اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ الْمَقَامَ الْمَحْمُودَ الَّذِي وَعَدْتَهُ إِلَّا حَلَّتْ لَهُ شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ-
عمرو بن منصور، علی بن عیاش، شعیب، محمد بن منکدر، جابر سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اذان کے کلمات سن کر اس طریقہ سے کہے (یعنی ان کلمات سے دعا مانگے) اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ الْمَقَامَ الْمَحْمُودَ الَّذِي وَعَدْتَهُ تک تو ایسے شخص کی شفاعت میرے ذمہ لازم ہو جائے گی۔
It was narrated that ‘Abdullah bin Mughaffal said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Between each two Adhans there is a prayer, between each two Adhans there is a prayer, between each two Adhans there is a prayer, for whoever wants to do it.” (Sahih).