(قربانی کا جانور کا) ہار بٹنے سے متعلق احادیث

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ وَعَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُهْدِي مِنْ الْمَدِينَةِ فَأَفْتِلُ قَلَائِدَ هَدْيِهِ ثُمَّ لَا يَجْتَنِبُ شَيْئًا مِمَّا يَجْتَنِبُهُ الْمُحْرِمُ-
قتیبہ، لیث، ابن شہاب، عروة و عمرة بنت عبدالرحمن، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ سے (مکہ مکرمہ) ہدی (یعنی قربانی کا جانور) بھیجتے تھے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہدی کے جانور کا ہار بٹا کرتی تھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان اشیاء سے پرہیز نہیں فرمایا کرتے تھے کہ جس سے محرم پرہیز کرتا ہے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to send the HadI from Al Madinah, and I would twist the garlands for his HadI, then he did not avoid anything that the person in Ihram avoids.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ قَالَ أَنْبَأَنَا يَزِيدُ قَالَ أَنْبَأَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَفْتِلُ قَلَائِدَ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَبْعَثُ بِهَا ثُمَّ يَأْتِي مَا يَأْتِي الْحَلَالُ قَبْلَ أَنْ يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ-
حسن بن محمد زعفرانی، یزید، یحیی بن سعید، عبدالرحمن بن قاسم، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہدی کے واسطے ہار بٹا کرتی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو بھیج دیتے تھے اور اس کے بعد بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ کام کرتے رہے کہ جو کام ایک غیر محرم کرتا ہے یہاں تک کہ ہدی اپنی جگہ پہنچتی۔
It was narrated that ‘Aishah said: “I used to twist the garlands for the HadI of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, then he would send them, then he would do whatever the non-Muhnm does before the HadI reached its place (of sacrifice).” (Sahih)
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ حَدَّثَنَا عَامِرٌ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنْ کُنْتُ لَأَفْتِلُ قَلَائِدَ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ يُقِيمُ وَلَا يُحْرِمُ-
عمرو بن علی، یحیی، اسماعیل، عامر، مسروق، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہدی کے ہار بٹا کرتی تھی اور اس کے بعد بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام نے باندھتے تھے اور مقیم رہتے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “I used to twist the garlands of the HadI of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم then he would stay with his family and not enter I. (Sahih)
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الضَّعِيفُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَفْتِلُ الْقَلَائِدَ لِهَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُقَلِّدُ هَدْيَهُ ثُمَّ يَبْعَثُ بِهَا ثُمَّ يُقِيمُ لَا يَجْتَنِبُ شَيْئًا مِمَّا يَجْتَنِبُهُ الْمُحْرِمُ-
عبداللہ بن محمد ضعیف، ابومعاویہ، اعمش، ابراہیم، اسود، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہدی کے ہار بٹا کرتی تھی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے گلے میں لٹکایا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ ہدی روانہ فرماتے لیکن اس کے بعد احرام نہیں باندھتے تھے اور مقیم رہتے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “I used to twist the garlands of the HadI of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, then he would garland his HadI, then send it, then stay (with his family) and not avoid anything that the Mu/vim avoids.” (Sahih)
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُنِي أَفْتِلُ قَلَائِدَ الْغَنَمِ لِهَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ يَمْکُثُ حَلَالًا-
حسن بن محمد زعفرانی، عبیدة، منصور، ابراہیم، اسود، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بکریوں کے واسطے ہار بٹا کرتی تھی۔ جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قربانی کے واسطے مکہ بھیجتے تھے اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو بھیجنے کے بعد حلال ہی رہتے (اور حالت غیر حرم میں جو افعال ہوتے ہیں وہ کرتے)۔
It was narrated that ‘Aishah said: “I remember twisting the garlands for the sheep, the HadI of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم , then he stayed as a non-Muhrim.” (Sahih)