TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن نسائی
پاکی کا بیان
(عورت) حیض سے فراغت کے بعد کس طریقہ سے غسل کرے؟
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ وَهُوَ ابْنُ صَفِيَّةَ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ امْرَأَةً سَأَلْتِ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ غُسْلِهَا مِنْ الْمَحِيضِ فَأَخْبَرَهَا کَيْفَ تَغْتَسِلُ ثُمَّ قَالَ خُذِي فِرْصَةً مِنْ مَسْکٍ فَتَطَهَّرِي بِهَا قَالَتْ وَکَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا فَاسْتَتَرَ کَذَا ثُمَّ قَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ تَطَهَّرِي بِهَا قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَجَذَبْتُ الْمَرْأَةَ وَقُلْتُ تَتَّبِعِينَ بِهَا أَثَرَ الدَّمِ-
عبداللہ بن محمد بن عبدالرحمن، سفیان، منصور، ابن صفیة، عائشہ صدیقہ سے روایت ہے کہ ایک خاتون نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حیض سے فارغ ہونے والی خاتون کے طریقہ غسل کے بارے میں دریافت کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس طریقہ سے غسل کرنا چاہیے۔ پھر فرمایا کہ غسل سے فراغت کے بعد (کپڑے یا روئی وغیرہ کا) ایک ٹکڑا لے لے کہ جس میں مشک لگی ہوئی ہو اور اس سے پاکی حاصل کر۔ یہ سن کر اس خاتون نے کہا میں کس طریقہ سے اس سے پاکی حاصل کر سکتی ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا جواب سن کر چہرہ مبارک پر (شرم و حیاء کی وجہ سے ہاتھ کی) آڑ فرما لی اور ارشاد فرمایا تم اس سے پاکی حاصل کرو (یہ جملہ حیرت کے طور پر فرمایا) حضرت عائشہ صدیقہ نے فرمایا میں نے اس خاتون کو پکڑ کر کھینچ لیا اور (آہستہ سے) کہا۔ خون کی جگہ پر اس کو رکھ لو۔
It was narrated from ‘Aishah that a woman asked the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم about performing Ghusl following menstruation and he told her how to perform Ghusl. Then he said: “Take a piece of cloth perfumed with musk and purify yourself with it.” She said: “How should I purify myself with it?” He covered his face then said: “Subhan Allah! Purify yourself with it.” ‘Aishah said: “I took the woman aside and said: ‘Wipe away the traces of blood with it.” (Sahih)