TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
پاکی کا بیان
جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت نہیں کرسکتا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ حَفْصٍ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ كَانَ يَقُولُ الْمُسْتَحَاضَةُ لَا يَغْشَاهَا زَوْجُهَا قَالَ أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ لِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ لَا أَعْلَمُ أَحَدًا قَالَ هَذَا عَنْ الْحَسَنِ-
حفص بیان کرتے ہیں حضرت حسن بصری فرماتے ہیں مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت نہیں کرسکتا۔ ابونعمان بیان کرتے ہیں یحییٰ بن سعید قطان نے مجھے بتایا میرے علم میں کوئی ایسا شخص نہیں ہے جس نے حسن بصری کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہو۔
-
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ خَالِدٍ قَالَ كَانَ مُحَمَّدٌ يَكْرَهُ أَنْ يَغْشَى الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ-
خالد بیان کرتے ہیں امام محمد اس بات کو مکروہ سمجھتے تھے کہ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ الْمُسْتَحَاضَةُ لَا يَأْتِيهَا زَوْجُهَا وَلَا تَصُومُ وَلَا تَمَسُّ الْمُصْحَفَ-
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت نہیں کرسکتا وہ عورت روزہ نہیں رکھ سکتی اور قرآن نہیں چھو سکتی۔
-
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ الْأَعْوَرُ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ قَمِيرَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ الْمُسْتَحَاضَةُ لَا يَأْتِيهَا زَوْجُهَا-
امام شعبی قمیر کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت نہیں کرسکتا۔
-
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ كَانَ يُقَالُ الْمُسْتَحَاضَةُ لَا تُجَامَعُ وَلَا تَصُومُ وَلَا تَمَسُّ الْمُصْحَفَ إِنَّمَا رُخِّصَ لَهَا فِي الصَّلَاةِ قَالَ يَزِيدُ يُجَامِعُهَا زَوْجُهَا وَيَحِلُّ لَهَا مَا يَحِلُّ لِلطَّاهِرِ-
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں مستحاضہ عورت کے ساتھ صحبت نہیں کی جاسکتی وہ عورت روزہ نہیں رکھ سکتی قرآن مجید کو نہیں چھو سکتی امام ابراہیم نخعی نے مستحاضہ عورت کو نماز پڑھنے کی رخصت دی ہے۔ یزید فرماتے ہیں ایسی عورت کا شوہر اسکے ساتھ صحبت کرسکتا ہے اور اس کے لیے ہر وہ کام جائز ہے جو کسی پاک عورت کے لیے جائز ہوتا ہے ۔
-