TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
وراثت کا بیان
ہیجڑے کی وراثت کا حکم۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى أَنَّهُ سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ يُحَدِّثُ عَنْ عَلِيٍّ فِي الرَّجُلِ يَكُونُ لَهُ مَا لِلرَّجُلِ وَمَا لِلْمَرْأَةِ مِنْ أَيِّهِمَا يُوَرَّثُ فَقَالَ مِنْ أَيِّهِمَا بَالَ-
عبدالاعلی بیان کرتے ہیں انہوں نے محمد بن علی کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہوئے سنا ہے جس شخص کی مرد یا عورت جیسی کوئی مخصوص شکل نہ ہو تو کس حوالے سے اس کی وراثت تقسیم ہوگی انہوں نے جواب دیا جس جگہ سے وہ پیشاب کرتا ہے۔
-
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ شِبَاكٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَلِيٍّ فِي الْخُنْثَى قَالَ يُوَرَّثُ مِنْ قِبَلِ مَبَالِهِ-
شعبی بیان کرتے ہیں ہیجڑے کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ بات ارشاد فرمائی اس کی وراثت اسی حوالے سے تقسیم ہوگی جس طرف سے وہ پیشاب کرتا ہے۔
-