TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
کھانے کا بیان
گوشت کو دانتوں کے ذریعے نوچ کر کھانا مستحب ہے
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ زَوَّجَنِي أَبِي فِي إِمَارَةِ عُثْمَانَ فَدَعَا رَهْطًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ فِيمَنْ دَعَا صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ انْهَسُوا اللَّحْمَ نَهْسًا فَإِنَّهُ أَشْهَى وَأَمْرَأُ-
حضرت عبداللہ بن حارث بیان کرتے ہیں میرے والد نے حضرت عثمان کی حکومت کے زمانے میں میری شادی کردی انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب کی دعوت کی ان میں سے ایک صاحب حضرت صفوان بن امیہ تھے جو بزرگ ہوچکے تھے انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا گوشت کو دانت کے ذریعے نوچ کر کھاؤ کیونکہ اس سے مزہ زیادہ آتا ہے اور ہضم بھی صحیح طرح ہوتا ہے۔
-