TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
خرید وفروخت کا بیان
گم شدہ چیز کا بیان۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ عَنْ الْجَارُودِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَالَّةُ الْمُسْلِمِ حَرَقُ النَّارِ-
جارود بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کسی دوسرے مسلمان کی گم شدہ چیز آگ کاشعلہ ہے۔
-
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا الْجُرَيْرِيُّ عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ الْجَذْمِيِّ عَنْ الْجَارُودِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَالَّةُ الْمُسْلِمِ حَرَقُ النَّارِ ضَالَّةُ الْمُسْلِمِ حَرَقُ النَّارِ ضَالَّةُ الْمُسْلِمِ حَرَقُ النَّارِ لَا تَقْرَبَنَّهَا قَالَ فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ اللُّقَطَةُ نَجِدُهَا قَالَ أَنْشِدْهَا وَلَا تَكْتُمْ وَلَا تُغَيِّبْ فَإِنْ جَاءَ رَبُّهَا فَادْفَعْهَا إِلَيْهِ وَإِلَّا فَمَالُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ-
حضرت جارود بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے مسلمان کی گم شدہ چیز آگ کاشعلہ ہے مسلمان کی گم شدہ چیز آگ کاشعلہ ہے مسلمان کی گم شدہ چیز آگ کاشعلہ ہے تم ہرگز اس کے قریب نہ جانا۔ راوی بیان کرتے ہیں ایک شخص نے عرض کی یا رسول اللہ اگر کوئی گری ہوئی شے ہمیں مل جائے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم اس کا اعلان کرو تم اسے چھپاؤ نہیں تم اسے پوشیدہ نہیں رکھو۔ اگر اس کا مالک آجائے تو وہ چیز اس کے سپرد کردو ورنہ اللہ کا مال ہے جسے چاہے عطاکرے۔
-