TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
کھانے کا بیان
کھانے پر بسم اللہ کا پڑھنا۔
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ سَمِّ اللَّهَ وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ-
حضرت عمر بن ابوسلمہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اللہ کا نام لے کر اپنے آگے سے کھانا شروع کرو۔
-
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ بُدَيْلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْكُلُ طَعَامًا فِي سِتَّةِ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَأَكَلَهُ بِلُقْمَتَيْنِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَا إِنَّهُ لَوْ ذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ لَكَفَاكُمْ فَإِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَذْكُرْ اسْمَ اللَّهِ فَإِنْ نَسِيَ أَنْ يَذْكُرَ اسْمَ اللَّهِ فَلْيَقُلْ بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ أَخْبَرَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ بُدَيْلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ عَنْ عَائِشَةَ بِهَذَا الْحَدِيثِ-
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چھ اصحاب کے ہمراہ کھانا کھا رہے تھے کہ اسی دوران ایک دیہاتی آیا اس نے دو لقمے اکٹھے کھا لیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر تو اس نے بسم اللہ پڑھ لی تھی تو یہ تمہارے لیے کافی ہے جب کوئی شخص کھانا کھانے لگے تو بسم اللہ پڑھ لینی چاہیے اور اگر وہ بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو کھانے کے دوران جب یاد آئے تو یہ کہنا چاہیے بسم اللہ اولہ واخرہ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
-