TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
نماز کا بیان
کون سی نماز افضل ہے
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَلِيٍّ الْأَزْدِيِّ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ اللَّيْثِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُبْشِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ قَالَ إِيمَانٌ لَا شَكَّ فِيهِ وَجِهَادٌ لَا غُلُولَ فِيهِ وَحَجَّةٌ مَبْرُورَةٌ قِيلَ فَأَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ قَالَ طُولُ الْقِيَامِ قِيلَ فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ قَالَ جُهْدُ مُقِلٍّ قِيلَ فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ قَالَ أَنْ تَهْجُرَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْكَ قِيلَ فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ قَالَ مَنْ جَاهَدَ الْمُشْرِكِينَ بِمَالِهِ وَنَفْسِهِ قِيلَ فَأَيُّ الْقَتْلِ أَشْرَفُ قَالَ مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ وَأُهْرِيقَ دَمُهُ-
حضرت عبداللہ بن حبشی بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کون سے اعمال افضل ہیں؟ آپ نے جواب دیا: ایسا ایمان جس میں کوئی شک نہ ہو۔ ایسا جہاد جس میں (مال غنیمت میں) کوئی خیانت کی گئی ہو اور ایسا حج جس میں کوئی بری بات نہ ہو۔ دریافت کیا گیا کون سی نماز افضل ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: طویل قیام والی عرض کی گئی کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: تنگدستی کے عالم میں دیا جانے والا صدقہ عرض کی گئی کون سی ہجرت افضل ہے؟ آپ نے جواب دیا: خدا نے تمہارے لئے جو چیزیں حرام کر دیں ہیں انہیں چھوڑ دینا۔ عرض کی گئی کون ساجہاد افضل ہے؟ آپ نے فرمایا اس شخص کا جہاد جو مشرکین کے ساتھ اپنی جان اور مال کے ہمراہ جہاد کرے۔ عرض کی گئی کون سا مقتول افضل ہے؟ آپ نے فرمایا جس کے گھوڑے کی ٹانگیں کاٹ دی جائیں اور اس شخص کو شہید کردیا جائے۔
-