TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
جہاد کا بیان
کون سا گھوڑا پسندیدہ ہے اور کون سا پسندیدہ نہیں ہے۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عُلَيِّ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَشْتَرِيَ فَرَسًا فَأَيُّهَا أَشْتَرِي قَالَ اشْتَرِ أَدْهَمَ أَرْثَمَ مُحَجَّلَ طَلْقَ الْيَدِ الْيُمْنَى أَوْ مِنْ الْكُمْتِ عَلَى هَذِهِ الشِّيَةِ تَغْنَمْ وَتَسْلَمْ-
حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ انصاری بیان کرتے ہیں ایک شخص نے عرض کی یا رسول اللہ میں ایک گھوڑا خریدنا چاہتا ہوں کون ساخریدوں ارشاد ہوا وہ گھوڑا خریدو جس کی ناک اوپر والے ہونٹ اور آگے والے دائیں پاؤں کے علاوہ باقی پاؤں سفید ہوں یا کمت کی قسم کا گھوڑا خرید لو۔ تمہیں مال غنیمت بھی ملے گا اور تم سلامت بھی رہوگے۔
-