کون سا عمل زیادہ افضل ہے۔

أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي الْمُرَاوِحِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ قَالَ إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ-
حضرت ابوذر بیان کرتے ہیں ایک شخص نے سے سوال کیا کون سا عمل زیادہ افضل ہے ؟ نے جواب دیا اللہ پر ایمان رکھنا اور اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔
-
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ عِنْدَ اللَّهِ إِيمَانٌ لَا شَكَّ فِيهِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَبُو جَعْفَرٍ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نے ارشاد فرمایا اللہ کے نزدیک سب سے افضل عمل ایسا ہے جس میں شک نہ ہو۔ امام دارمی فرماتے ہیں ابوجعفر نامی راوی انصاری ہیں۔
-