TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
حج کا بیان۔
کوئی برہنہ شخص بیت اللہ کا طواف نہیں کرسکتا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ زَيْدِ بْنِ يُثَيْعٍ قَالَ سَأَلْنَا عَلِيًّا بِأَيِّ شَيْءٍ بُعِثْتَ قَالَ بُعِثْتُ بِأَرْبَعٍ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا نَفْسٌ مُؤْمِنَةٌ وَلَا يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عُرْيَانٌ وَلَا يَجْتَمِعُ مُسْلِمٌ وَكَافِرٌ فِي الْحَجِّ بَعْدَ عَامِهِمْ هَذَا وَمَنْ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهْدٌ فَعَهْدُهُ إِلَى مُدَّتِهِ وَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ عَهْدٌ فَهِيَ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ يَقُولُ بَعْدَ يَوْمِ النَّحْرِ أَجَلُهُمْ عِشْرِينَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ فَاقْتُلُوهُمْ بَعْدَ الْأَرْبَعَةِ-
حضرت زید بیان کرتے ہیں ہم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا آپ کو کس پیغام کے ہمراہ بھیجا گیا تھا انہوں نے جواب دیا مجھے چار احکام کے ہمراہ بھیجا گیا تھا یہ کہ میں اعلان کردوں جنت میں صرف مومن ہی داخل ہوں گے اور کوئی برہنہ شخص بیت اللہ کا طواف نہیں کرسکے گا اس سال کے بعد آئندہ سال مسلمان اور کافر ایک ساتھ حج نہیں کرسکیں گے اور جس شخص کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کوئی معاہدہ ہے وہ معاہدہ طے شدہ مدت کے لیے کافی ہوگا اور جس شخص کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہے اس کے لیے چار ماہ کی مہلت ہے یہ بات انہوں نے قربانی کے دن بیان کی تھی اور ان لوگوں کی مہلت بیس ذوالحج تھی چار دن کے بعد تم انہیں قتل کردینا۔
-