کنیز کی آزادی کو اس کا مہر مقرر کرنا۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْتَقَ صَفِيَّةَ وَجَعَلَ عِتْقَهَا صَدَاقَهَا-
حضرت انس بیان کرتے ہیں حضرت صفیہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آزاد کردیا تھا اور ان کی آزادی کو ان کا مہر قرار دیا تھا۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْتَقَ صَفِيَّةَ وَتَزَوَّجَهَا وَجَعَلَ عِتْقَهَا صَدَاقَهَا-
حضرت انس بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صفیہ کو آزاد کرکے ان سے شادی کرلی تھی اور ان کی آزادی کو ان کا مہر قرار دیا تھا۔
-