TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
پاکی کا بیان
کلی کرنے (کے احکام)
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَلْقَمَةَ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنِي عَبْدُ خَيْرٍ قَالَ دَخَلَ عَلِيٌّ الرَّحَبَةَ بَعْدَمَا صَلَّى الْفَجْرَ قَالَ فَجَلَسَ فِي الرَّحَبَةِ ثُمَّ قَالَ لِغُلَامٍ لَهُ ائْتِنِي بِطَهُورٍ قَالَ فَأَتَاهُ الْغُلَامُ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ وَطَسْتٍ قَالَ عَبْدُ خَيْرٍ وَنَحْنُ جُلُوسٌ نَنْظُرُ إِلَيْهِ فَأَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فَمَلَأَ فَمَهُ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَنَثَرَ بِيَدِهِ الْيُسْرَى فَعَلَ هَذَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قَالَ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى طُهُورِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهَذَا طُهُورُهُ أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ عُقْبَةَ الْمُرَادِيُّ أَخْبَرَنِي عَبْدُ خَيْرٍ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ-
عبد خیر بیان کرتے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد صحن میں تشریف لائے اور صحن میں تشریف فرما ہوئے پھر آپ نے اپنے خادم کو حکم دیا پانی لاؤ راوی کہتے ہیں خادم ان کے پاس ایک برتن میں پانی لایا راوی کہتے ہیں ہم بیٹھے ہوئے ان کی طرف دیکھ رہے تھے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنا دایاں ہاتھ اس برتن میں داخل کیا اور پانی لے کر اپنے منہ میں ڈالا آپ نے کلی کی ناک میں پانی ڈالا اور پھر اپنے بائیں ہاتھ کے ذریعے ناک صاف کیا آپ نے یہ عمل تین مرتبہ کیا پھر آپ نے فرمایا جو شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے طریقے کو دیکھنا چاہتا ہو تو یہ آپ کے وضو کا طریقہ ہے۔یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔
-