TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
کھانے کا بیان
کدو کا بیان۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِمَرَقَةٍ فِيهَا دُبَّاءٌ وَقَدِيدٌ فَرَأَيْتُهُ يَتَتَبَّعُ الدُّبَّاءَ يَأْكُلُهُ-
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں مجھے یاد ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سالن پیش کیا گیا جس میں کدو اور گوشت موجود تھا مجھے یاد ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس میں سے کدو ڈھونڈ کر کھا رہے تھے۔
-
أَخْبَرَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْجِبُهُ الْقَرْعُ قَالَ فَقُدِّمَ إِلَيْهِ فَجَعَلْتُ أَتَنَاوَلُهُ وَأَجْعَلُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ-
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کدو بہت پسند تھے وہ آپ کی خدمت میں پیش کیے گئے تو میں نے انہیں پکڑ پکڑ کر آپ کے آگے کرنا شروع کردیا۔
-