TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
خرید وفروخت کا بیان
چراگاہ کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ حَدَّثَنَا الْفَرَجُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمِّي ثَابِتُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ سَعِيدٍ عَنْ جَدِّهِ أَبْيَضَ بْنِ حَمَّالٍ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ حِمَى الْأَرَاكِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا حِمَى فِي الْأَرَاكِ فَقَالَ أَرَاكَةٌ فِي حِظَارِي فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا حِمَى فِي الْأَرَاكِ قَالَ فَرَجٌ يَعْنِي أَبْيَضُ بِحِظَارِي الْأَرْضَ الَّتِي فِيهَا الزَّرْعُ الْمُحَاطُ عَلَيْهَا-
حضرت ابیض بیان کرتے ہیں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے چراگاہ کے اردگرد چاردیواری کرنے کے بارے میں دریافت کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایسی چاردیواری کی کوئی گنجائش نہیں ہے حضرت ابیض نے عرض کی میں اپنی زمین کے اردگرد چار دیواری کرنا چاہتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایسی چاردیواری کی کوئی ضرورت نہیں ہے فرج نامی راوی بیان کرتے ہیں حظاری سے مراد وہ زمین ہے جہاں کھیت ہوں اور اس کے اردگرد چار دیواری قائم کی گئی ہو۔
-