TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
نماز کا بیان
چاشت کی نماز کے مکروہ ہونے کے بارے میں روایات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُبْحَةَ الضُّحَى فِي سَفَرٍ وَلَا حَضَرٍ-
عائشہ رضی اللہ عنہا رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر یا حضر میں کبھی بھی چاشت کی نماز ادانہیں کی۔
-
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْفُضَيْلِ بْنِ فَضَالَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ أَبَاهُ رَأَى أُنَاسًا يُصَلُّونَ صَلَاةَ الضُّحَى فَقَالَ أَمَا إِنَّهُمْ لَيُصَلُّونَ صَلَاةً مَا صَلَّاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا عَامَّةُ أَصْحَابِهِ-
عبدالرحمن بن ابوبکرہ بیان کرتے ہیں ان کے والد حضرت ابوبکرہ نے چند لوگوں کو چاشت کی نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا اور فرمایا یہ لوگ وہ نماز پڑھ رہے ہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ادا نہیں کی اور آپ کے صحابہ نے بھی ادانہیں کی۔
-