TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
روزے کا بیان۔
پیر اور جمعرات کے دن روزہ رکھنا۔
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ عُمَرَ بْنِ الْحَكَمِ بْنِ ثَوْبَانَ أَنَّ مَوْلَى قُدَامَةَ بْنِ مَظْعُونٍ حَدَّثَهُ أَنَّ مَوْلَى أُسَامَةَ حَدَّثَهُ قَالَ كَانَ أُسَامَةُ يَرْكَبُ إِلَى مَالٍ لَهُ بِوَادِي الْقُرَى فَيَصُومُ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ فِي الطَّرِيقِ فَقُلْتُ لَهُ لِمَ تَصُومُ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ فِي السَّفَرِ وَقَدْ كَبِرْتَ وَضَعُفْتَ أَوْ رَقِقْتَ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصُومُ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ وَقَالَ إِنَّ أَعْمَالَ النَّاسِ تُعْرَضُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ-
حضرت اسامہ سوار ہو کر اپنی زرعی اراضی کی طرف جایا کرتے تھے جو وادی قرہ میں تھی اور وہ راستے میں پیر اور جمعرات کے دن روزرہ رکھتے تھے۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے ان سے عرض کیا آپ سفر کے دوران پیر اور جمعرات کے دن روزہ کیوں رکھتے ہیں حالانکہ آپ کی عمر زیادہ ہوچکی ہے آپ کمزور ہوچکے ہیں انہوں نے جواب دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیر اور جمعرات کے دن روزہ رکھا کرتے تھے اور یہ ارشاد فرماتے تھے لوگوں کے اعمال پیر اور جمعرات کے دن (اللہ کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصُومُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ إِنَّ الْأَعْمَالَ تُعْرَضُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیر اور جمعرات کے دن روزرہ رکھا کرتے تھے میں نے آپ سے دریافت کیا تو فرمایا پیر اور جمعرات کے دن (لوگوں کے اعمال اللہ کی بارگاہ میں) پیش کیے جاتے ہیں۔
-