پانی کے ذریعے استنجاء کرنا۔

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا ذَهَبَ لِحَاجَتِهِ أَتَيْتُهُ أَنَا وَغُلَامٌ بِعَنَزَةٍ وَإِدَاوَةٍ فَيَتَوَضَّأُ-
حضرت سعد بن مالک بیان کرتے ہیں جب نبی قضائے حاجت کے لیے تشریف لے جاتے تو میں اور کوئی لڑکا عنزہ یعنی نیزہ اور پانی کا برتن لے کر پیچھے جاتے تھے تو آپ وضو کرلیتے تھے۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي مُعَاذٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنْ الْخَلَاءِ جَاءَ الْغُلَامُ بِإِدَاوَةٍ مِنْ مَاءٍ كَانَ يَسْتَنْجِي بِهِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَبُو مُعَاذٍ اسْمُهُ عَطَاءُ بْنُ مَنِيعٍ أَبِي مَيْمُونَةٍ-
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں جب نبی قضائے حاجت کے لیے تشریف لے جاتے تو کوئی لڑکا پانی کا برتن لے کر جاتا اور آپ اس کے ذریعے استنجا کرتے۔ امام دارمی فرماتے ہیں اس حدیث کے راوی ابومعاذ کا نام عطاء بن منیع ابومیمونہ ہے۔
-
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عَبَّادِ بْنِ الْعَوَّامِ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ ذَرٍّ عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ نَجَبَةَ قَالَ حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي وَكَانَتْ تَحْتَ حُذَيْفَةَ أَنَّ حُذَيْفَةَ كَانَ يَسْتَنْجِي بِالْمَاءِ-
مسیب بیان کرتے ہیں میری پھوپھی جو حضرت حذیفہ کی اہلیہ تھی نے مجھے یہ بات بتائی کہ حضرت حذیفہ پانی کے ذریعے استنجا کیا کرتے تھے۔
-