TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
نماز کا بیان
وہ شخص جسے یہ یاد نہ رہے کہ اس نے تین رکعات ادا کی ہیں یا چار رکعات ادا کی ہیں۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا نُودِيَ بِالْأَذَانِ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ لَهُ ضُرَاطٌ حَتَّى لَا يَسْمَعَ الْأَذَانَ فَإِذَا قُضِيَ الْأَذَانُ أَقْبَلَ فَإِذَا ثُوِّبَ أَدْبَرَ فَإِذَا قُضِيَ التَّثْوِيبُ أَقْبَلَ حَتَّى يَخْطِرَ بَيْنَ الْمَرْءِ وَنَفْسِهِ فَيَقُولُ اذْكُرْ كَذَا اذْكُرْ كَذَا لِمَا لَمْ يَكُنْ يَعْنِي يَذْكُرُ حَتَّى يَظَلَّ الرَّجُلُ إِنْ يَدْرِي كَمْ صَلَّى فَإِذَا لَمْ يَدْرِ أَحَدُكُمْ كَمْ صَلَّى ثَلَاثًا أَمْ أَرْبَعًا فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جب نماز کے لیے اذان دی جاتی ہے تو شیطان پیٹھ پھیر کر بھاگتا ہے ہے اس کی ہوا خارج ہورہی ہوتی ہے اور وہ اتنی دور چلا جاتا ہے کہ اذان کی آواز نہیں آتی پھر جب اذان ختم ہوجاتی ہے تو وہ واپس آجاتا ہے پھر جب اقامت کہی جاتی ہے تو پھر بھاگ جاتا ہے جب اقامت ختم ہوجاتی ہے تو وہ پھر آجاتا ہے اور آدمی کے ذہن میں خیالات پیدا کرنا شروع کردیتا ہے اور کہتا ہے کہ فلاں چیز یاد کرو فلاں چیز یاد کرو آدمی اس کام میں لگ جاتا ہے یہاں تک کہ اس کو یہ بھی یاد نہیں رہتا اس نے کتنی نماز ادا کی تو جب کسی شخص کو یہ یاد نہ رہے کہ اس نے کتنی رکعت ادا کی ہیں یا چار رکعت ادا کی ہیں تو اسے چاہیے کہ جب قعدے کی حالت میں ہو تو وہ سجدہ کرلے۔
-
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ هُوَ ابْنُ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ أَخْبَرَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا لَمْ يَدْرِ أَحَدُكُمْ أَثَلَاثًا صَلَّى أَمْ أَرْبَعًا فَلْيَقُمْ فَلْيُصَلِّ رَكْعَةً ثُمَّ يَسْجُدُ بَعْدَ ذَلِكَ سَجْدَتَيْنِ فَإِنْ كَانَ صَلَّى خَمْسًا شَفَعَتَا لَهُ صَلَاتَهُ وَإِنْ كَانَ صَلَّى أَرْبَعًا كَانَتَا تَرْغِيمًا لِلشَّيْطَانِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد آخُذُ بِهِ-
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب کسی شخص کو یہ یاد نہ رہے کہ اس نے تین رکعت ادا کی ہیں یا چار تو اسے چاہیے کہ وہ ایک مزید رکعت ادا کرے پھر بعد میں دو سجدے کرلے کیونکہ اگر اس نے پانچ پڑھی ہوں گی تو اس میں سے دو نماز بن جائیں گی اور اگر اس نے چار پڑھی ہوئی ہوں گی تو یہ شیطان کے لیے رسوائی کا باعث ہوں گی امام دارمی فرماتے ہیں میں اس حدیث کے مطابق فتوی دیتا ہوں۔
-