وہ آزاد شخص جو کسی کنیز کے ساتھ شادی کرے۔

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ سَعِيدٍ أَنَّ عُمَرَ قَالَ أَيُّمَا حُرٍّ تَزَوَّجَ أَمَةً فَقَدْ أَرَقَّ نِصْفَهُ وَأَيُّمَا عَبْدٍ تَزَوَّجَ حُرَّةً فَقَدْ أَعْتَقَ نِصْفَهُ قَالَ أَبُو مُحَمَّد يَعْنِي الْوَلَدَ-
حضرت عمر فرماتے ہیں جو آزاد شخص کسی کنیز کے ساتھ شادی کرے تو وہ نصف حصے کا غلام رکھے گا اور جو غلام کسی آزاد عورت کے ساتھ شادی کرے وہ نصف حصے کو آزاد رکھے گا۔ امام دارمی فرماتے ہیں یعنی اس شادی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے کے نصف حصے کو آزاد یا غلام کرے گا۔
-