ولاء کی وراثت کا حکم۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ الشَّعْبِيِّ فِي الْعَبْدِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ ثُمَّ يُطَلِّقُهَا وَلَهُ مِنْهَا وَلَدٌ قَالَ إِنْ كَانَتْ حُرَّةً فَالنَّفَقَةُ عَلَى أُمِّهِ وَإِنْ كَانَ عَبْدًا يَعْنِي الصَّبِيَّ فَعَلَى مُوَالِيهِ-
شعبی فرماتے ہیں جو غلام کسی عورت کے ساتھ شادی کرے پھر اس کو طلاق دے اور اس عورت سے اس غلام کا کوئی بچہ بھی ہو تو شعبی فرماتے ہیں وہ عورت کوئی آزاد عورت ہو تو اس کا خرچہ اس کی ماں کے ذمے ہوگا اگر بچہ غلام ہو تو اس کے آقا کے ذمے ہوگا۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا عَنْ عَامِرٍ ح و حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّهُمَا قَالَا وَلَاؤُهُ لِمَنْ بَدَأَ بِالْعِتْقِ أَوَّلَ مَرَّةٍ-
ابراہیم فرماتے ہیں اس کی ولاء کا حق اس شخص کو ملے گا جس نے سب سے پہلے آزاد کیا تھا۔
-