TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
نماز کا بیان
نماز میں سلام پھیرنا۔
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ ثُمَّ يُسَلِّمُ عَنْ يَسَارِهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ-
حضرت عامر بن سعد اپنے والد (حضرت سعد بن ابی وقاص کا یہ بیان نقل کرتے ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دائیں طرف سلام پھیرتے تھے کہ آپ کے رخسار کی سفیدی نظر آجاتی تھی پھر آپ بائیں طرف سلام پھیرتے تھے یہاں تک کہ آپ کے رخسار مبارک کی سفیدی نظر آتی تھی۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَكَمِ وَمَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ رَجُلٍ بِمَكَّةَ فَسَلَّمَ تَسْلِيمَتَيْنِ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ أَنَّى عَلِقَهَا وَقَالَ الْحَكَمُ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ ذَلِكَ-
ابومعمر بیان کرتے ہیں میں نے مکہ میں ایک صاحب کے پیچھے نماز ادا کی انہوں نے دو طرف سلام پھیرا میں نے اس بات کا تذکرہ حضرت عبداللہ سے کیا تو انہوں نے دریافت کیا کہ اسے اس بات کا کہاں سے پتا چلا کہ حکم بیان کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے تھے۔
-