TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
نماز کا بیان
نماز خوف کا بیان
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ شُعَيْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةً قِبَلَ نَجْدٍ فَوَازَيْنَا الْعَدُوَّ وَصَافَفْنَاهُمْ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي لَنَا فَقَامَ طَائِفَةٌ مِنَّا مَعَهُ وَأَقْبَلَ طَائِفَةٌ عَلَى الْعَدُوِّ فَرَكَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَنْ مَعَهُ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ ثُمَّ انْصَرَفُوا فَكَانُوا مَكَانَ الطَّائِفَةِ الَّتِي لَمْ تُصَلِّ وَجَاءَتْ الطَّائِفَةُ الَّتِي لَمْ تُصَلِّ فَرَكَعَ بِهِمْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْ الْمُسْلِمِينَ فَرَكَعَ لِنَفْسِهِ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ-
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک غزوہ میں شرکت کی جو نجد کی جانب (کسی علاقے میں رونما ہوا تھا) جب ہم دشمن کے مقابلے میں آئے اور ہم نے صفیں قائم کرلیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھانے کے لئے کھڑے ہوئے ہم میں سے ایک گروہ آپ کی اقتداء میں کھڑا ہوگیا اور دوسرا گروہ دشمن کے مقابلے میں کھڑا رہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اقتداء میں نماز ادا کرنے والوں سمیت ایک رکعت ادا کی اور سجدے کئے پھر وہ لوگ پیچھے ہٹ گئے اور اس گروہ کی جگہ پر آگئے جس گروہ نے نماز ادانہیں کی تھی اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ایک رکعت ادا کی اور دو سجدے کئے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرلیا اور مسلمانوں میں سے ہر شخص نے اپنی جگہ کھڑے ہو کر اپنی ایک رکعت ادا کی اور دو سجدے کئے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ قَالَ يُصَلِّي الْإِمَامُ بِطَائِفَةٍ وَطَائِفَةٌ مُوَاجِهَةُ الْعَدُوِّ فَيُصَلِّي بِالَّذِينَ مَعَهُ رَكْعَةً وَيَذْهَبُ هَؤُلَاءِ إِلَى مَصَافِّ أَصْحَابِهِمْ وَيَجِيءُ أُولَئِكَ فَيُصَلِّي بِهِمْ رَكْعَةً وَيَقْضُونَ رَكْعَةً لِأَنْفُسِهِمْ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ-
حضرت سہیل بن ابوحثمہ نماز خوف کے بارے میں بیان کرتے ہیں امام مسلمانوں کے گروہ کو نماز پڑھائے گا اور دوسرا گروہ دشمن کے مقابلے میں رہے گا پھر جن لوگوں نے امام کی اقتداء میں نماز ادا کی تھی وہ لوگ ایک رکعت ادا کرنے کے بعد اپنے ساتھیوں کی جگہ پر چلے جائیں گے اور دوسرے لوگ آکر امام کے ہمراہ ایک رکعت ادا کریں گے یہ سب لوگ دوسری رکعت انفرادی طور پرا دا کریں گے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔
-