نماز استسقاء

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ أَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ أَخْبَرَهُ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ يَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ بِالنَّاسِ إِلَى الْمُصَلَّى يَسْتَسْقِي فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ-
حضرت عبداللہ بن زیدیہ بات ذکر کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے ہمراہ عیدگاہ پر تشریف لے گئے تھے آپ نے نماز استسقاء ادا کی تھی آپ نے قبلہ کی طرف رخ کیا تھا اور اپنی چادر کو الٹ دیا تھا۔
-
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ شُعَيْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي عَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ أَنَّ عَمَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ بِالنَّاسِ إِلَى الْمُصَلَّى يَسْتَسْقِي لَهُمْ فَقَامَ فَدَعَا اللَّهَ قَائِمًا ثُمَّ تَوَجَّهَ قِبَلَ الْقِبْلَةِ فَحَوَّلَ رِدَاءَهُ فَأُسْقُوا-
عباد بن تمیم اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے ہمراہ عیدگاہ پر تشریف لے گئے وہاں آپ نے لوگوں کے بارش کی دعا کی آپ کھڑے ہوئے آپ نے کھڑے ہو کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی پھر آپ نے قبلہ کی طرف رخ کیا اور اپنی چادر کو الٹ دیا تو بارش نازل ہوئی۔
-