TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
پاکی کا بیان
نفاس کی مدت اور اس کے بارے میں اقوال
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا أَبُو سُفْيَانَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ فِي النُّفَسَاءِ كَطُهْرِ امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهَا-
قتادہ فرماتے ہیں نفاس کی مدت اتنی ہوگی جتنی عورت کی (ہم عمر اور ہم خاندان) خواتین طہر کی مدت ہوتی ہے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ فِي النُّفَسَاءِ تُمْسِكُ عَنْ الصَّلَاةِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا فَإِنْ رَأَتْ الطُّهْرَ فَذَاكَ وَإِنْ لَمْ تَرَ الطُّهْرَ أَمْسَكَتْ عَنْ الصَّلَاةِ أَيَّامًا خَمْسًا سِتًّا فَإِنْ طَهُرَتْ فَذَاكَ وَإِلَّا أَمْسَكَتْ عَنْ الصَّلَاةِ مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْخَمْسِينَ فَإِنْ طَهُرَتْ فَذَاكَ وَإِلَّا فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ-
حضرت حسن بصری نفاس والی خواتین کے بارے میں فرماتے ہیں وہ چالیس دن تک نماز نہیں پڑھے گی اگر وہ پاک ہوجائے تو ٹھیک ہے ورنہ وہ مزید پانچ دن یا چھ دن تک نماز نہیں پڑھے گی اگر پھر پاک ہوجائے تو ٹھیک ہے ورنہ وہ پچاس دن تک نماز نہیں پڑھے گی اگر پھر پاک ہوجائے تو ٹھیک ہے ورنہ وہ عورت مستحاضہ شمار ہوگی۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ أَنَّهُ كَانَ لَا يَقْرَبُ النُّفَسَاءَ أَرْبَعِينَ يَوْمًا و قَالَ الْحَسَنُ النُّفَسَاءُ خَمْسَةٌ وَأَرْبَعُونَ إِلَى خَمْسِينَ فَمَا زَادَ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ-
حسن بیان کر+تے ہیں عثمان بن ابوالعاص کے بارے میں منقول ہے نفاس والی اہلیہ کے ساتھ (بچے کی پیدائش کے) چالیس دن تک صحبت نہیں کرتے تھے۔ حسن بیان کرتے ہیں نفاس کی مدت پنتالیس دن سے لے کرپچاس دن تک ہے۔ اس کے بعد جو (موادخارج ہوگا) وہ استحاضہ شمار ہوگا۔
-
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ وَقْتُ النُّفَسَاءِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا فَإِنْ طَهُرَتْ وَإِلَّا فَلَا تُجَاوِزْهُ حَتَّى تُصَلِّيَ-
حسن حضرت عثمان بن ابوالعاص بیان کرتے ہیں نفاس کی مدت چالیس دن ہے اگر عورت پاک ہوجائے تو ٹھیک ہے ورنہ اس کے بعد وہ نماز پڑھنا شروع کردے گی ( اور مستحاضہ شمارہوگی)۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ إِنْ كَانَ لِلنُّفَسَاءِ عَادَةٌ وَإِلَّا جَلَسَتْ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً-
عطاء (بن ابی رباح) فرماتے ہیں اگر عورت کی نفاس کی مدت طے شدہ ہو تو ٹھیک ہے ورنہ وہ چالیس سن نفاس کی حالت میں بسر کرے گی۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ النِّفَاسُ حَيْضٌ-
عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں (نفاس کے احکام) بھی حیض کی مانند ہیں ۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ تَنْتَظِرُ النُّفَسَاءُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا أَوْ نَحْوَهَا-
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نفاس والی عورت چالیس دن تک نفاس کی حالت میں رہے گی۔
-