نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روزوں کا بیان۔

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَا صَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا كَامِلًا غَيْرَ رَمَضَانَ وَإِنْ كَانَ لَيَصُومُ إِذَا صَامَ حَتَّى يَقُولَ الْقَائِلُ لَا وَاللَّهِ لَا يُفْطِرُ وَيُفْطِرُ إِذَا أَفْطَرَ حَتَّى يَقُولَ الْقَائِلُ لَا وَاللَّهِ لَا يَصُومُ-
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے علاوہ اور کسی بھی مہینے میں مکمل روزے نہیں رکھے جب آپ روزہ رکھنا شروع کرتے تو یوں رکھنے کہ کوئی کہنے والا یہ کہتا کہ اللہ کی قسم اب آپ نفلی روزہ رکھنا ترک نہیں کریں گے جب آپ نفلی روزے رکھنا ترک کرتے تو کہنے والا یہ کہتاکہ اللہ کی قسم اب آپ کبھی روزہ نہیں رکھیں گے۔
-