نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث میں تاویل کرنا۔

أَخْبَرَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ إِذَا حُدِّثْتُمْ بِالْحَدِيثِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَظُنُّوا بِهِ الَّذِي هُوَ أَهْيَأُ وَالَّذِي هُوَ أَهْدَى وَالَّذِي هُوَ أَتْقَى-
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں جب تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی حدیث بیان کرو تو اس کے بارے میں وہی بات سوچو جو زیادہ بہترہدایت کے زیادہ قریب اور زیادہ پرہیزگاری پر مشتمل ہو۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ إِذَا حُدِّثْتُمْ شَيْئًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَظُنُّوا بِهِ الَّذِي هُوَ أَهْدَى وَالَّذِي هُوَ أَتْقَى وَالَّذِي هُوَ أَهْيَأُ-
حضرت علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں جب تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کوئی حدیث بیان کرو تو اس کے بارے میں وہی مفہوم مراد لو جو حدیث کے مطابق ہو اور پرہیزگاری کے قریب ہو اور زیادہ مناسب ہو۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو مَعْمَرٍ إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ صَالِحِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ إِذَا حَدَّثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ فَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِذَا حَدَّثَ قَالَ إِذَا سَمِعْتُمُونِي أُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ تَجِدُوهُ فِي كِتَابِ اللَّهِ أَوْ حَسَنًا عِنْدَ النَّاسِ فَاعْلَمُوا أَنِّي قَدْ كَذَبْتُ عَلَيْهِ-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی بات بیان کرتے تھے تو یہ بھی ساتھ کہتے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے اسے جہنم میں اپنی مخصوص جگہ پر پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ جب کوئی حدیث بیان کرتے تھے تو ساتھ یہ بھی کہا کرتے تھے جب تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی ایسی بات منسوب کرتے ہوئے سنو جسے تم اللہ کی کتاب میں بھی نہ پاؤ اور لوگ بھی اسے اچھا نہ سمجھتے ہوں تو یہ بات جان لو کہ میں نے آپ کے حوالے سے جھوٹی بات بیان کی تھی۔
-
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ إِنَّ أَزْهَدَ النَّاسِ فِي عَالِمٍ أَهْلُهُ-
عکرمہ بیان کرتے ہیں لوگوں میں سب سے زیادہ زاہد وہ شخص ہے جو عالم ہو۔
-