نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کیے۔

أَخْبَرَنَا شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ عُمْرَةَ الْحُدَيْبِيَةِ وَعُمْرَةَ الْقَضَاءِ أَوْ قَالَ عُمْرَةَ الْقِصَاصِ شَكَّ شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ مِنْ قَابِلٍ وَالثَّالِثَةَ مِنْ الْجِعْرَانَةِ وَالرَّابِعَةَ الَّتِي مَعَ حَجَّتِهِ-
حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار عمرے کیے ہیں ایک حدیبیہ کے موقع پر عمرہ کیا دوسرا عمرہ قضا یا راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں عمرہ قصاص جو اگلے برس کیا تیسرے جعرانہ سے کیا اور چوتھا حج کے ہمراہ کیا۔
-