TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
زکوة کا بیان
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اہل بیت کے لئے صدقہ وصول کرنا جائز نہیں ہے
أَخْبَرَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ أَخَذَ الْحَسَنُ تَمْرَةً مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ فَجَعَلَهَا فِي فِيهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كِخْ كِخْ أَلْقِهَا أَمَا شَعَرْتَ أَنَّا لَا نَأْكُلُ الصَّدَقَةَ-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں حضرت امام حسن نے صدقے کی کھجور پکڑی اور اسے اپنے منہ میں ڈالنے لگے تو آپ نے فرمایا ارے ارے اسے رکھ دو کیا تمہیں پتا نہیں ہے ہم صدقہ نہیں کھاتے۔
-
أَخْبَرَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى عَنْ عِيسَى عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ أَبِي لَيْلَى قَالَ كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ فَأَخَذَ تَمْرَةً مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ فَانْتَزَعَهَا مِنْهُ وَقَالَ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّهُ لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ-
حضرت ابویعلی بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے حسن بھی آپ کے پاس موجود تھے انہوں نے صدقے کی کھجوروں میں سے ایک کھجور پکڑی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ان سے چھین لی اور فرمایا تمہیں پتہ نہیں ہے ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے۔
-