TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
میری امت کے ستر ہزار افراد حساب کے بغیر جنت میں داخل ہو جائیں گے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ سَبْعُونَ أَلْفًا مِنْ أُمَّتِي بِغَيْرِ حِسَابٍ فَقَالَ عُكَّاشَةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ فَدَعَا فَقَالَ آخَرُ ادْعُ اللَّهَ لِي فَقَالَ سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ روایت نقل کرتے ہیں میری امت کے ستر ہزار افراد بغیر کسی حساب کے جنت میں داخل ہوجائیں گے ۔ حضرت عکاشہ نے عرض کی یا رسول اللہ اللہ سے دعا کریں مجھے بھی ان لوگوں میں شامل کردے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےدعا کردی۔ ایک اور صاحب نے عرض کی یا رسول اللہ آپ اللہ سے میرے لیے بھی دعا کریں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس بارے میں عکاشہ تم سے سبقت لے گیا ہے۔
-