مٹکے میں اور نبیذ بنانے والے دیگر برتنوں میں نبیذ تیار کرنے کی ممانعت۔

أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَزْرَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ فَقَالَ حَرَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَقِيتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَأَخْبَرْتُهُ بِقَوْلِ ابْنِ عُمَرَ فَقَالَ صَدَقَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ-
حضرت سعد بن جبیر بیان کرتے ہیں میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مٹکے میں نبیذ تیار کرنے کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرام قرار دیا ہے پھر میری ملاقات حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو میں نے انہیں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کے بیان کے بارے میں بتایا تو انہوں نے جواب دیا ابوعبدالرحمن نے درست کہا ہے۔
-
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ-
حضرت انس رضی اللہ عنہ بن مالک بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے دباء اور مزفت (شراب تیار کرنے کے دو برتن) میں نبیذ تیار نہ کرو۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو زَيْدٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْحَكَمِ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ أَوْ سَمِعْتُهُ سُئِلَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ فَقَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْجَرِّ وَالدُّبَّاءِ وَسَأَلْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ فَقَالَ مِثْلَ قَوْلِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُحَرِّمَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَوْ مَنْ كَانَ مُحَرِّمًا مَا حَرَّمَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ فَلْيُحَرِّمْ النَّبِيذَ قَالَ و حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الْجَرِّ وَالدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ وَعَنْ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ-
ابوحکم بیان کرتے ہیں میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مٹکے میں نبیذ تیار کرنے کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹکے اور دباء میں نبیذ تیار کرنے سے منع کیا ہے میں نے یہی سوال ابن زبیر سے کیا تو انہوں نے بھی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی مانند جواب دیا ابوحکم بیان کرتے ہیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جو شخص چاہتا ہو وہ اس چیز کو حرام قرار دے جسے اللہ اور اس کے رسول نے حرام قرار دیا ہے تو اسے نبیذ کو حرام قرار دینا چاہیے ابوحکم بیان کرتے ہیں میرے بھائی نے مجھے ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت سنائی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹکے دباء اور مزفت میں نبیذ تیار کرنے سے منع کیا ہے اور خشک اور تر کھجور کی ایک ساتھ نبیذ تیار کرنے سے منع کیا ہے۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ فُضَيْلِ بْنِ زَيْدٍ الرَّقَاشِيِّ أَنَّهُ أَتَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُغَفَّلٍ فَقَالَ أَخْبِرْنِي بِمَا يَحْرُمُ عَلَيْنَا مِنْ الشَّرَابِ فَقَالَ الْخَمْرُ قَالَ قُلْتُ هُوَ فِي الْقُرْآنِ قَالَ مَا أُحَدِّثُكَ إِلَّا مَا سَمِعْتُ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدَأَ بِالِاسْمِ أَوْ قَالَ بِالرِّسَالَةِ قَالَ نَهَى عَنْ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ-
حضرت فضیل بن زید رقاشی بیان کرتے ہیں وہ حضرت عبداللہ بن مغفل کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ آپ ہمیں بتائیں کہ ہمارے لیے کون سی شراب حرام ہے انہوں نے جواب دیا خمر، میں نے جواب دیا اس کا ذکر قرآن میں موجود ہے انہوں نے فرمایا میں تمہیں وہی حدیث سناؤں گا جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے (راوی کہتے ہیں شاید انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم گرامی کو پہلے ذکر کیا تھا اور آپ کے رسول ہونے کا ذکر بعد میں کیا تھایا شاید رسالت کا ذکر پہلے کیا تھا اور اسم گرامی کا ذکر بعد میں کیا تھا۔) پھر انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء، حنتم اور نقیر (میں شراب تیار کرنے) سے منع کیا ہے۔
-