TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
پاکی کا بیان
موزوں پر مسح کرنا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا هُوَ ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فِي سَفَرٍ فَقَالَ أَمَعَكَ مَاءٌ فَقُلْتُ نَعَمْ فَنَزَلَ عَنْ رَاحِلَتِهِ فَمَشَى حَتَّى تَوَارَى عَنِّي فِي سَوَادِ اللَّيْلِ ثُمَّ جَاءَ فَأَفْرَغْتُ عَلَيْهِ مِنْ الْإِدَاوَةِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ وَوَجْهَهُ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ مِنْ صُوفٍ فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُخْرِجَ ذِرَاعَيْهِ مِنْهَا حَتَّى أَخْرَجَهُمَا مِنْ أَسْفَلِ الْجُبَّةِ فَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ أَهْوَيْتُ لِأَنْزِعَ خُفَّيْهِ فَقَالَ دَعْهُمَا فَإِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا طَاهِرَتَيْنِ فَمَسَحَ عَلَيْهِمَا-
عروہ بن مغیرہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر میں رات کے وقت شریک تھا آپ نے دریافت کیا کیا تمہارے پاس پانی ہے میں نے عرض کیا جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سواری سے اترے اور اتنی دور تشریف لے گئے کہ ہماری آنکھوں سے اوجھل ہوگئے پھر واپس آئے تو میں نے برتن میں پانی پیش کیا آپ نے دونوں ہاتھ اور چہرہ دھویا آپ نے اونی جبہ پہنا ہوا تھا آپ کی کلائیاں اس میں سے باہر نہیں آسکتی تھی۔ آپ نے جبے کے نیچے والے حصے سے انہیں باہر نکالا اور دونوں بازوں کو دھویا پھر آپ نے سر کا مسح کیا میں آپ کے موزے اتارنے کے لیے جھکا تو آپ نے فرمایا انہیں رہنے دو میں نے انہیں وضو کی حالت میں پہنا تھا آپ نے ان دونوں موزوں پر مسح کیا۔
-