TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
نماز کا بیان
مسجد میں تھوکنا مکروہ ہے۔
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ قُلْتُ لِقَتَادَةَ أَسَمِعْتَ أَنَسًا يَقُولُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْبُزَاقُ فِي الْمَسْجِدِ خَطِيئَةٌ قَالَ نَعَمْ وَكَفَّارَتُهَا دَفْنُهَا-
شعبہ بیان کرتے ہیں میں نے قتادہ سے دریافت کیا آپ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث نقل کرتے ہوئے سنا ہے مسجد میں تھوکنا گناہ ہے؟ انہوں نے جواب دیا ہاں۔ اور حدیث کے یہ الفاظ بھی ہیں اس کا کفارہ اسے دفن کرنا ہے۔
-
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا صَلَّى فَإِنَّمَا يُنَاجِي رَبَّهُ أَوْ رَبُّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ فَإِذَا بَزَقَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ أَوْ يَقُولُ هَكَذَا وَبَزَقَ فِي ثَوْبِهِ وَدَلَكَ بَعْضَهُ بِبَعْضٍ-
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب بندہ نماز پڑھ رہا ہوتا ہے وہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں مناجات کررہا ہوتا ہے اس کا پروردگار اس کے اور قبلہ کے درمیان ہوتا ہے اس لیے نماز کے دوران اگر کسی شخص نے تھوکنا ہو تو اپنے بائیں طرف یا اپنے پاؤں کے نیچے تھوکے یا اس طرح کرے راوی کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑے میں تھوک کر اس کپڑے کو مل دیا۔
-
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ إِذْ رَأَى نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ فَتَغَيَّظَ عَلَى أَهْلِ الْمَسْجِدِ وَقَالَ إِنَّ اللَّهَ قِبَلَ أَحَدِكُمْ إِذَا كَانَ فِي صَلَاتِهِ فَلَا يَبْزُقَنَّ أَوْ قَالَ لَا يَتَنَخَّعَنَّ ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَحُكَّ مَكَانُهَا وَأَمَرَ بِهَا فَلُطِخَتْ قَالَ حَمَّادٌ لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ بِزَعْفَرَانٍ-
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے آپ نے قبلہ کی جانب مسجد کی دیوار پر تھوک لگا دیکھا تو حاضرین مسجد کے سامنے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ارشاد فرمایا بے شک جب کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہوتا ہے تو اللہ اس کے سامنے ہوتا ہے تو کوئی بھی شخص ہرگز سامنے کی طرف نہ تھوکے (راوی کو شک ہے یہاں پر لفظ دوسرا منقول ہے) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اس تھوک کو صاف کردیا گیا۔ اس حدیث کے راوی کہتے ہیں میرے علم کے مطابق میرے استاد نے یہ بات بیان کی تھی کہ اس تھوک کو زعفران کے ذریعے صاف کیا گیا۔
-
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ وَأَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى نُخَامَةً فِي جِدَارِ الْمَسْجِدِ فَتَنَاوَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَصَاةً وَحَتَّهَا ثُمَّ قَالَ إِذَا تَنَخَّمَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَتَنَخَّمَنَّ قِبَلَ وَجْهِهِ وَلَا عَنْ يَمِينِهِ وَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ-
حمید بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کی دیوار پر تھوک لگا دیکھا تو ایک کنکری اٹھا کر اسے صاف کردیا اور ارشاد فرمایا اگر کسی شخص نے نماز کے دوران تھوکنا ہو تو سامنے کی طرف اور دائیں طرف نہ تھوکے بلکہ اپنے بائیں طرف اور پاؤں کے نیچے تھوکے۔
-