TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
پاکی کا بیان
مستحاضہ کے احکام۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ وَعَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ اسْتُحِيضَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ جَحْشٍ وَهِيَ تَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ سَبْعَ سِنِينَ فَشَكَتْ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ هَذِهِ لَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ وَإِنَّمَا هِيَ عِرْقٌ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْتَسِلِي ثُمَّ صَلِّي قَالَتْ عَائِشَةُ فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ ثُمَّ تُصَلِّي وَكَانَتْ تَقْعُدُ فِي مِرْكَنٍ لِأُخْتِهَا زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ حَتَّى إِنَّ حُمْرَةَ الدَّمِ لَتَعْلُو الْمَاءَ-
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ام حبیبہ بنت جحش استحاضہ کا شکار ہو کر رہ گئیں وہ حضرت عبدالرحمن بن عوف کی اہلیہ تھی وہ سات برس تک اس میں مبتلا رہیں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شکایت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا یہ حیض نہیں ہے بلکہ یہ کسی دوسری رگ کا خون ہے جب حیض آجائے تو نماز پڑھنا ترک کردو اور جب وہ ختم ہوجائے تو غسل کر کے نماز پڑھنا شروع کر دو۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں وہ خاتون ہر نماز کے وقت غسل کر کے نماز پڑھتی وہ ایک بڑے ٹب میں بیٹھا کرتی تھیں جو ان کی بہن سیدہ زینب کا تھا ان کے خون کی سرخی پانی پر غالب آجاتی تھی۔
-