مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَتَّابٌ هُوَ ابْنُ بَشِيرٍ الْجَزَرِيُّ عَنْ خُصَيْفٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ لَمْ يَرَ بَأْسًا أَنْ يَأْتِيَهَا زَوْجُهَا-
عکرمہ بیان کرتے ہیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ مستحاضہ عورت کے ساتھ اس کا شوہر صحبت کرے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ قَالَ سُئِلَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ أَتُجَامَعُ الْمُسْتَحَاضَةُ فَقَالَ الصَّلَاةُ أَعْظَمُ مِنْ الْجِمَاعِ-
سالم افطس بیان کرتے ہیں سعید بن جبیر سے سوال کیا گیا کیا مستحاضہ عورت کے ساتھ صحبت کی جاسکتی ہے انہوں نے جواب دیا نماز صحبت سے زیادہ اہم ہے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ يَأْتِيهَا زَوْجُهَا-
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ قَالَ يَغْشَاهَا زَوْجُهَا-
یونس بیان کرتے ہیں مستحاضہ عورت کے بارے میں حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ يَغْشَاهَا زَوْجُهَا وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ-
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے اگرچہ اس کا خون چٹائی پر ٹپک رہا ہو۔
-
أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ قِيلَ لِبَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ إِنَّ الْحَجَّاجَ بْنَ يُوسُفَ يَقُولُ إِنَّ الْمُسْتَحَاضَةَ لَا يَغْشَاهَا زَوْجُهَا قَالَ بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ الصَّلَاةُ أَعْظَمُ حُرْمَةً يَغْشَاهَا زَوْجُهَا-
حمید بیان کرتے ہیں بکر بن عبداللہ سے کہا گیا حجاج بن یوسف یہ کہتا ہے کہ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت نہیں کرسکتا تو بکر بن عبداللہ مزنی نے جواب دیا نماز زیادہ قابل احترام ہے جب مستحاضہ عورت نماز پڑھ سکتی ہے تو اس کا شوہر اس کے صحبت بھی کرسکتا ہے۔
-
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ يَأْتِيهَا زَوْجُهَا-
حضرت حسن بصری بیان کرتے ہیں مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
-
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ يُجَامِعُهَا زَوْجُهَا تَدَعُ الصَّلَاةَ أَيَّامَ حَيْضِهَا فَإِذَا حَلَّتْ لَهَا الصَّلَاةُ فَلْيَطَأْهَا-
حضرت عطاء بن ابی رباح مستحاضہ عورت کے بارے میں فرماتے ہیں اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے وہ حیض کے مخصوص ایام کے دوران نماز نہیں پڑھے گی جب اس کے لیے نماز پڑھنا جائز ہوگا تو اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت بھی کرسکتا ہے۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ زُرْعَةَ الْخَارِفِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ الْمُسْتَحَاضَةُ يُجَامِعُهَا زَوْجُهَا-
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَالْحَسَنِ وَعَطَاءٍ قَالُوا فِي الْمُسْتَحَاضَةِ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي وَتَصُومُ رَمَضَانَ وَيَغْشَاهَا زَوْجُهَا-
سعید بن مسیب، حسن بصری اور عطاء بن ابی رباح مستحاضہ عورت کے بارے میں فرماتے ہیں وہ غسل کر کے نماز پڑھے گی رمضان کے روزے رکھے گی اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔
-