TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
قربانى کا بیان
مردار کی کھال سے نفع حاصل کرنا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ الْأَسْقِيَةِ فَقَالَ مَا أَدْرِي مَا أَقُولُ لَكَ غَيْرَ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَيُّمَا إِهَابٍ دُبِغَ فَقَدْ طَهُرَ-
حضرت عبدالرحمن بیان کرتے ہیں میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مشکیزوں کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا تمہیں جواب دینے کے لیے مجھے صرف یہی بات سمجھ میں آتی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ دباغت کے بعد کھال پاک ہوجاتی ہے۔
-
حَدَّثَنَا يَعْلَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ جُلُودِ الْمَيْتَةِ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِبَاغُهَا طَهُورُهَا قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ عَبْدِ اللَّهِ تَقُولُ بِهَذَا قَالَ نَعَمْ إِذَا كَانَ يُؤْكَلُ لَحْمُهُ-
حضرت عبدالرحمن بیان کرتے ہیں میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مردار کی کھال کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ دباغت کے بعد پاک ہوجاتی ہے۔ امام دارمی سے سوال کیا گیا کیا آپ اس حدیث کے مطابق فتوی دیتے ہیں انہوں نے جواب دیا جی ہاں جبکہ وہ جانور ایسا ہو جس کا گوشت کھایا جا سکتا ہو۔
-
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ قُسَيْطٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُسْتَمْتَعَ بِجُلُودِ الْمَيْتَةِ-
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا ہے جب مردار کی کھال کو دباغت کرلی جائے تو اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
-
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَاتَتْ شَاةٌ لِمَيْمُونَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ اسْتَمْتَعْتُمْ بِإِهَابِهَا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ قَالَ إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ هَذَا الْحَدِيثِ قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ مَا تَقُولُ فِي الثَّعَالِبِ إِذَا دُبِغَتْ قَالَ أَكْرَهُهَا-
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حضرت میمونہ کی بکری مر گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ا گر تم اس کی کھال کو استعمال کرلو تو یہ مناسب ہوگا لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ وہ مردار ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اسے کھانا حرام ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ امام دارمی سے سوال کیا گیا لومڑی کی کھال کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں اگر اسے دباغت دی جائے تو وہ پاک ہوجائے گی انہوں نے جواب دیا میں اسے مکروہ سمجھتا ہوں۔
-