TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
روزے کا بیان۔
محرم کے روزے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَلِيٍّ فَسَأَلَهُ عَنْ شَهْرٍ يَصُومُهُ فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ مَا سَأَلَنِي أَحَدٌ عَنْ هَذَا بَعْدَ إِذْ سَمِعْتُ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ شَهْرٍ يَصُومُهُ مِنْ السَّنَةِ فَأَمَرَهُ بِصِيَامِ الْمُحَرَّمِ وَقَالَ إِنَّ فِيهِ يَوْمًا تَابَ اللَّهُ عَلَى قَوْمٍ وَيَتُوبُ فِيهِ عَلَى قَوْمٍ-
حضرت نعمان بن سعد بیان کرتے ہیں ایک شخص حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے سوال کیا کہ رمضان کے مہینے کے روزے رکھنے کے بعد کون سے مہینے کے روزے رکھے جائیں گے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا میں نے ایک شخص کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےمجھ سے کسی نے وہ سوال نہیں کیا اس شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا وہ سال بھر میں رمضان کے مہینے کے روزے رکھنے کے بعد کون سے مہینے کے روزے رکھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے محرم کے روزے رکھنے کی ہدایت کی۔ اور فرمایا اس مہینہ میں ایک دن ایسا ہے جس دن اللہ نے ایک قوم کی توبہ قبول کی تھی اور اسی دن ایک قوم کی توبہ قبول کرے گا۔
-
أَخْبَرَنَا زَيْدُ بْنُ عَوْفٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَفْضَلُ الصِّيَامِ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ شَهْرُ اللَّهِ الَّذِي تَدْعُونَهُ الْمُحَرَّمَ-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں رمضان کے مہینے کے بعد سب سے افضل روزے اللہ کے مہینے کے ہیں جسے تم محرم کے نام سے جانتے ہو۔
-
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ وَأَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَفْضَلُ الصِّيَامِ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ الْمُحَرَّمُ-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں کہ رمضان کے مہینے کے بعد سب سے افضل روزے محرم کے ہیں ۔
-