TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
وراثت کا بیان
مجوسیوں کی وراثت کا حکم۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ إِذَا اجْتَمَعَ نَسَبَانِ وُرِّثَ بِأَكْبَرِهِمَا يَعْنِي الْمَجُوسَ-
زہری ارشاد فرماتے ہیں جب دو نسب اکٹھے ہوجائیں تو ان میں سے بڑا وارث بنے گا یہ حکم مجوسیوں کے بارے میں ہے۔
-
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ يَرِثُ مِنْ الْجَانِبِ الَّذِي يَصْلُحُ وَلَا يَرِثُ مِنْ الْجَانِبِ الَّذِي لَا يَصْلُحُ-
حماد بن ابوسلیمان فرماتے ہیں وارث اس جانب سے بنے گا جو اس کی صلاحیت رکھتا ہو اور اس جانب سے نہیں بنے گا جو اس کی صلاحیت نہیں رکھتا ہو۔
-
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ رَجُلٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ أَنَّ عَلِيًّا وَابْنَ مَسْعُودٍ قَالَا فِي الْمَجُوسِ إِذَا أَسْلَمُوا يَرِثُونَ مِنْ الْقَرَابَتَيْنِ جَمِيعًا-
شعبی ارشاد فرماتے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن مسعود مجوسیوں کے بارے میں فرماتے ہیں جب وہ اسلام قبول کرلیں تو دونوں طرف رشتہ داری کے حوالے سے وارث بنیں گے۔
-