مال وراثت میں شریک کرنے کا حکم۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ وَالْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي زَوْجٍ وَأُمٍّ وَإِخْوَةٍ لِأَبٍ وَأُمٍّ وَإِخْوَةٍ لِأُمٍّ قَالَ كَانَ عُمَرُ وَعَبْدُ اللَّهِ وَزَيْدٌ يُشَرِّكُونَ وَقَالَ عُمَرُ لَمْ يَزِدْهُمْ الْأَبُ إِلَّا قُرْبًا-
ابراہیم نخعی مرحوم عورت کے شوہر، ماں، سگے بہن بھائی، اور ماں کی طرف سے بہن بھائیوں کے بارے میں بیان کرتے ہیں حضرت عمر نے اور حضرت عبداللہ اور حضرت زید ان سب کو وراثت میں شریک کرتے تھے۔ حضرت عمر نے یہ ارشاد فرمایا باپ صرف قرب میں اضافہ کرتا ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ كَانَ لَا يُشَرِّكُ-
حضرت علی رضی اللہ عنہ ایسی صورت میں انہیں شریک نہیں کرتے تھے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ أَنَّ عُثْمَانَ كَانَ يُشَرِّكُ وَعَلِيٌّ كَانَ لَا يُشَرِّكُ-
ابومجلز بیان کرتے ہیں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ انہیں شریک کرتے تھے جبکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نہیں کرتے تھے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ ذَكْوَانَ أَنَّ زَيْدًا كَانَ يُشَرِّكُ-
ابن ذکوان بیان کرتے ہیں حضرت زید انہیں شریک کیا کرتے تھے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ شُرَيْحٍ أَنَّهُ كَانَ يُشَرِّكُ-
قاضی شریح کے بارے میں منقول ہے وہ انہیں شریک کیا کرتے تھے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَنْ الْحَجَّاجِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ فَيْرُوزَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عُمَرَ قَالَ فِي الْمُشَرَّكَةِ لَمْ يَزِدْهُمْ الْأَبُ إِلَّا قُرْبًا-
سعد اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں وراثت میں شریک کرنے کے حوالے سے حضرت عمر نے یہ بات بیان فرمائی ہے باپ صرف قرب میں اضافہ کرتا ہے۔
-