TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
وراثت کا بیان
لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت کا حکم ۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ فِي ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ قَالَ مِيرَاثُهُ لِأُمِّهِ-
ابراہیم نخعی ارشاد فرماتے ہیں لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کے بارے میں حضرت عبداللہ بن مسعود یہ ارشاد فرماتے ہیں کہ اس کی وراثت اس کی ماں کو ملے گی۔
-
أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ رَجُلًا سَأَلَ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ وَلَدِ الْمُتَلَاعِنَيْنِ لِمَنْ مِيرَاثُهُ قَالَ لِأُمِّهِ وَأَهْلِهَا-
ابراہیم بن طہمان فرماتے ہیں میں نے ایک شخص کو عطا بن ابورباح سے لعان کرنے والوں کی اولاد کامسئلہ دریافت کرتے ہوئے سنا کہ اس کی وراثت کسے ملے گی تو انہوں نے جواب دیا اس کی وراثت اس کی ماں اور اس کی ماں کے خاندان والوں کو ملے گی۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا حَسَنٌ عَنْ أَبِي سَهْلٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ فِي ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ تَرَكَ أَخَاهُ لِأُمِّهِ وَأُمَّهُ لِأَخِيهِ السُّدُسُ وَلِأُمِّهِ الثُّلُثُ ثُمَّ يُرَدُّ عَلَيْهِمْ فَيَصِيرُ لِلْأَخِ الثُّلُثُ وَلِلْأُمِّ الثُّلُثَانِ و قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ لِأَخِيهِ السُّدُسُ وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُمِّ-
شعبی بیان کرتے ہیں لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں کہ اگر اس نے ماں کی طرف سے شریک بھائی اور ماں کو چھوڑا ہو تو اس کے بھائی کو چھٹا حصہ ملے گا اس کی ماں کو تہائی حصے ملے گا پھر باقی بچ جانے والا مال ان دونوں کی طرف سے لوٹا دیا جائے گا اور اس باقی بچ جانے والے مال میں سے بھائی کو تیسرا حصہ ملے گا اور ماں کو دوتہائی حصہ ملے گا۔ حضرت ابن مسعود ارشاد فرماتے ہیں ایسی عورت میں اس کے بھائی کو چھٹا حصہ ملے گا اور باقی بچ جانے والا مال اس کی ماں کو ملے گا۔
-
أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ أَنَّ عَلِيًّا وَابْنَ مَسْعُودٍ قَالَا فِي وَلَدِ مُلَاعَنَةٍ تَرَكَ جَدَّتَهُ وَإِخْوَتَهُ لِأُمِّهِ قَالَ لِلْجَدَّةِ الثُّلُثُ وَلِلْإِخْوَةِ الثُّلُثَانِ و قَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ لِلْجَدَّةِ السُّدُسُ وَلِلْإِخْوَةِ لِلْأُمِّ الثُّلُثُ وَمَا بَقِيَ فَلِبَيْتِ الْمَالِ-
قتادہ بیان کرتے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن مسعود لعان کرنے والی عورت کی اولاد کے بارے میں بیان کرتے ہیں اگر اس نے پسماندگان میں ایک نانی اور ایک ماں کی طرف سے شریک بھائی چھوڑے ہوں تو اس کی نانی کو ایک تہائی حصہ ملے گا۔ بھائیوں کو دو تہائی حصے ملیں گے۔ حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں اس کی نانی کو چھٹا حصہ ملے گا اور اس کی ماں کی طرف سے شریک بھائی کو ایک تہائی حصہ ملے گا اور باقی بچ جانے والا بیت المال کے حوالے کردیا جائےگا۔
-
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ أَنَّ النَّخَعِيَّ وَالشَّعْبِيَّ قَالَا تَرِثُهُ أُمُّهُ-
حجاج بیان کرتے ہیں نخعی، شعبی یہ فرماتے ہیں ایسے شخص کی وارث اس کی ماں بنے گی۔
-
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَلِيٍّ وَعَبْدِ اللَّهِ فِي ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ قَالَا عَصَبَتُهُ عَصَبَةُ أُمِّهِ-
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن مسعود لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں اس کے عصبہ اس کی ماں کے عصبہ ہوں گے۔
-