TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
قیامت کا حال اور اللہ کا نزول فرمانا۔
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَقْبِضُ اللَّهُ الْأَرْضَ وَيَطْوِي السَّمَوَاتِ بِيَمِينِهِ ثُمَّ يَقُولُ أَنَا الْمَلِكُ أَيْنَ مُلُوكُ الْأَرْضِ-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے اللہ زمین کو سمیٹے گا اور آسمان کو اپنے دائیں ہاتھ پر لے گا۔ پھر ارشاد فرمائے گا میں بادشاہ ہوں دنیا کے بادشاہ کہاں ہیں۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا الصَّعْقُ بْنُ حَزْنٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قِيلَ لَهُ مَا الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ قَالَ ذَاكَ يَوْمٌ يَنْزِلُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى كُرْسِيِّهِ يَئِطُّ كَمَا يَئِطُّ الرَّحْلُ الْجَدِيدُ مِنْ تَضَايُقِهِ بِهِ وَهُوَ كَسَعَةِ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَيُجَاءُ بِكُمْ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا فَيَكُونُ أَوَّلَ مَنْ يُكْسَى إِبْرَاهِيمُ يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى اكْسُوا خَلِيلِي فَيُؤْتَى بِرَيْطَتَيْنِ بَيْضَاوَيْنِ مِنْ رِيَاطِ الْجَنَّةِ ثُمَّ أُكْسَى عَلَى إِثْرِهِ ثُمَّ أَقُومُ عَنْ يَمِينِ اللَّهِ مَقَامًا يَغْبِطُنِي الْأَوَّلُونَ وَالْآخِرُونَ-
حضرت ابن مسعود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں آپ سے سوال کیا گیا تھا مقام محمود کیا ہے؟ آپ نے فرمایا یہ اس دن جب اللہ اپنی کرسی پر یوں تشریف فرما ہوگا کہ وہ چرچرائے گی جیسے وہ کرسی چرچراتی ہے جس پر نیا پالان رکھا ہو کیونکہ وہ تنگ ہوتی ہے حالانکہ اللہ کی کرسی آسمانوں اور زمین تک وسیع ہوگی۔ پھر تم لوگوں کو برہنہ پاؤں اور برہنہ جسم ختنے کے بغیر حالت میں لایا جائے گا پھر سب سے پہلے حضرت ابراہیم کو لباس پہنایا جائے گا اللہ حکم دے گا میرے خلیل کو لباس پہناؤ تو جنت سے دو سفید چادریں لائی جائیں گی پھر ان کے بعد مجھے لباس پہنایا جائے گا پھر میں اللہ کی دائیں طرف ایسی جگہ کھڑا ہو جاؤں گا کہ سب سے پہلے اور بعد والے لوگ مجھ پر رشک کریں گے۔
-