قنطار کتنا ہوتا ہے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ عِيسَى عَنْ أَبِي الْأَشْهَبِ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ الْعَبْدِيِّ قَالَ الْقِنْطَارُ مِلْءُ مَسْكِ ثَوْرٍ ذَهَبًا-
حضرت ابونضرہ عبدی فرماتے ہیں ایک قنطار ایک بیل کے وزن جتنا ہوتا ہے۔
-
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ عَنْ هُشَيْمٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ الْقِنْطَارُ أَرْبَعُونَ أَلْفًا-
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں ایک قنطار چالیس ہزار دینار کا ہوتا ہے۔
-
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ الْقِنْطَارُ سَبْعُونَ أَلْفَ مِثْقَالٍ-
مجاہد یہ فرماتے ہیں یہ ستر ہزار مثقال کا ہوتا ہے۔
-