قربانی کے جانور پر سوار ہونا۔

أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ قَتَادَةُ أَخْبَرَنِي قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ انْتَهَى إِلَى رَجُلٍ يَسُوقُ بَدَنَتَهُ قَالَ ارْكَبْهَا فَقَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْكَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْكَبْهَا وَيْحَكَ-
حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں آپ نے ایک شخص کو دیکھا جو قربانی کا جانور لے کر چل رہا تھا آپ نے فرمایا تم اس پر سوار ہوجاؤ اس نے عرض کی یہ قربانی کا جانور آپ نے فرمایا تم اس پر سوار ہوجاؤ اس نے عرض کی یہ قربانی کا جانور ہے آپ نے فرمایا تمہارا ستیا ناس ہو تم اس پر سوار ہوجاؤ۔
-