فجر کی دو رکعات میں قرأت کرنا

أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخْفِي مَا يَقْرَأُ فِيهِمَا وَذَكَرَتْ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ قَالَ سَعِيدٌ فِي رَكْعَتَيْ الْفَجْرِ-
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا صدیقہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم لی اللہ علیہ وسلم فجر کی ان دو (سنتوں) میں مختصر قرأت کیا کرتے تھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بھی بیان کیا آپ ان رکعت میں سورت الکافرون اور سورت اخلاص پڑھا کرتے تھے۔ (اس حدیث کے راوی) سعید بیان کرتے ہیں یہاں دو رکعت سے مراد فجر کی دو سنتیں ہیں۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ حَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي سَجْدَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ بَعْدَ مَا يَطْلُعُ الْفَجْرُ وَكَانَتْ سَاعَةً لَا أَدْخُلُ فِيهَا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
سیدہ حفصہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح صادق ہوجانے کے بعد دو رکعت (سنت) ادا کرتے تھے اس وقت میں آپ کے پاس نہیں جایا کرتی تھی۔
-
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ حَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَكَتَ الْمُؤَذِّنُ مِنْ أَذَانِ الصُّبْحِ وَبَدَا الصُّبْحُ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ تُقَامَ الصَّلَاةُ-
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ حفصہ بیان کرتی ہیں جب مؤذن فجر کی اذان دے لیتا اور صبح صادق ہوجاتی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جماعت کھڑی ہونے سے پہلے دو مختصر رکعت (سنت) ادا کیا کرتے تھے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ وَأَخْبَرَتْهُ حَفْصَةُ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي إِذَا أَضَاءَ الصُّبْحُ رَكْعَتَيْنِ-
سالم اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کی نماز کے بعد دو رکعت ادا کیا کرتے تھے۔ سیدہ حفصہ نے انہیں (حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ) کو بتایا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح ہوجانے کے بعد دو رکعت (سنت) ادا کیا کرتے تھے۔
-