TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
حج کا بیان۔
عمرہ کا میقات
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي مُزَاحِمُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ مُحَرِّشٍ الْكَعْبِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنْ الْجِعْرَانَةِ حِينَ أَنْشَأَ مُعْتَمِرًا فَدَخَلَ مَكَّةَ لَيْلًا فَقَضَى عُمْرَتَهُ ثُمَّ خَرَجَ مِنْ تَحْتِ لَيْلَتِهِ فَأَصْبَحَ بِالْجِعْرَانَةِ كَبَائِتٍ-
حضرت محرش کعبی بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب عمرہ کرنے کا ارادہ کیا تو آپ جعرانہ سے روانہ ہوئے رات کے وقت آپ مکہ میں داخل ہوئے آپ نے عمرہ ادا کیا اور پھر رات ہی میں واپسی تشریف لے آئے اور صبح کے وقت آپ جعرانہ میں تھے۔ یوں جیسے آپ نے رات وہیں بسر کی ہے۔
-
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ عَمْرَو بْنَ أَوْسٍ يَقُولُ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ يَقُولُ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُرْدِفَ عَائِشَةَ فَأُعْمِرَهَا مِنْ التَّنْعِيمِ قَالَ سُفْيَانُ كَانَ شُعْبَةُ يُعْجِبُهُ مِثْلَ هَذَا الْإِسْنَادِ-
حضرت عبدالرحمن بن ابی بکربیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ ہدایت کی تھی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اپنے ساتھ سواری پر بٹھاؤں اور انہیں تنعیم سے عمرہ کرواؤں۔ سفیان کہتے ہیں شعبہ اس حدیث کی سند کو پسند کرتے ہیں۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ الْعَطَّارُ عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ عَنْ أَبِيهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ أَرْدِفْ أُخْتَكَ يَعْنِي عَائِشَةَ وَأَعْمِرْهَا مِنْ التَّنْعِيمِ فَإِذَا هَبَطْتَ مِنْ الْأَكَمَةِ فَمُرْهَا فَلْتُحْرِمْ فَإِنَّهَا عُمْرَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ-
حضرت حفصہ بنت عبدالرحمن اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا کہ اپنی بہن یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا صدیقہ کو اپنے ساتھ سواری پر بیٹھاؤ اور انہیں تنعیم سے عمرہ کرواؤ جب تم ٹیلہ سے نیچے اترو تو انہیں ہدایت کرنا وہ احرام باندھ لیں گی۔ یہ مقبول عمرہ ہوگا۔
-